وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان کو میڈیا پر معصوم ظاہر کرنا اور اس کے لیے معافی کی راہ ہموار کرنا آئین و قانون کے ساتھ بھیانک مذاق ہے۔اگر اسے معاف کیا گیا توشہدا کے خاندانوں کو انصاف کر فراہمی تک تحریک چلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور کرپشن نے ملک کی جڑیں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔حکمران عوام کو امن و سکون کی فراہمی کی بجائے ملک کی دولت لوٹنے کے لیے بے تاب دکھائی دیتے ہیں۔سانحہ سیہون شریف کو 75 روز گزر چکے ہیں مگر آج تک ذمہ دارن کا تعین نہیں کیا جا سکا اور نہ ہی متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کی گئی۔وزیر اعلی مراد علی شاہ کے حلقہ انتخاب میں پیش آنے والے اس المناک سانحہ پر حکومت کی سرد مہری تکلیف دہ ہے۔ وارثان شہدائے شکارپور سے تحریری معاہدے کے باوجود سندہ حکومت نے بھی اسی طرح کی عہد شکنی کی ہے۔ پاراچنار کے محب وطن عوام کو دہشت گردی اور حکومتی جارحیت کا سامنا ہے۔ دہشت گردی میں اضافے کا سبب وہ سہولت کار ہیں جو حکومتی صفوں اور سرکاری اداروں میں بیٹھ کر دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ جب وزیر داخلہ کالعدم جماعتوں سے ملاقات کریں، رانا ثناء اللہ کی خفیہ ملاقاتیں ہوں ، جب نورین لغاری کو دھشت گرد کی بجائے قوم کی بیٹی کہا جائے اور احسان اللہ احسان جیسے بدنام زمانہ دھشت گردکوبھرپور میڈیاکوریج دے کر اسے ہیرو بنا کر پیش کیا جائے تو پھر دھشت گردی کا خاتمہ ایک خواب ہی رہے گا۔ آج سرزمین پاکستان کے ہزاروں شہداء کے وارث قصاص کا مطالبہ کرتے ہیں، لہذا بلا تاخیر احسان اللہ جیسے دھشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکایہ جائے۔ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر اغیار کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے راحیل شریف کو متنازعہ فوجی الائنس میں شمولیت کے لئے بھیج دیا گیا حالانکہ اس فیصلے پر پاکستانی قوم اور پارلیمنٹ کو شدید تحفظات تھے۔ ایسے وقت میں جب وطن عزیز دھشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے، اور قوم آمر ضیاء کے غلط فیصلوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے، ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی بجائے حکمران نئی غلطیوں کے مرتکب ہورہے ہیں۔

علامہ مقصودڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ، سہون شریف اور پاراچنار کے متاثرین سے اظہار یکجہتی اور دھشت گردی کے خلاف کل 28 اپریل کو سندہ بھر میں یوم احتجاج منا رہی ہے۔ ہم دھشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن ردالفساد کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے پاک فوج، رینجرز ،پولیس اور وطن عزیزکے ان بہادر شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے دھشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے مقدس لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ نواز حکومت جان بوجھ کر زائرین کے لئے مشکلات پیدا کررہی ہے کئی کئی روز تک تفتان بارڈر پر زائرین کو محصور رکھا جاتا ہے، بلوچستان میں داخل ہونے پر زائرین سے این اوسی طلب کیا جاتا ہے۔ فیری سروس شروع کرنے مسلسل اعلانات ہوئے مگر کچھ عمل نہ ہوا۔ مردم شماری کو بہانہ بنا کر زائرین کے قافلے روک دئے گئے ہیں۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زائرین کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے اور محکمہ حج و اوقاف کے شعبہ زائرین کو فعال کیا جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ طالبان کے بھارتی ایجنٹ ہونے کے اعتراف کے بعدان کی معافی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔ بھارت سے پیسے لے کر پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے کرایے کے قاتل ہیں۔انہیں نشان عبرت بنایا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دہشت گرد اپنے ارد گرد گھیرا تنگ ہوتا ہوا دیکھ کر موت کے خوف سے گرفتاری پیش کرے تو اسے قومی بیانیہ کا ثمر قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔احسان اللہ احسان جیسے وحشیوں کو میڈیا پر مظلوم ظاہر کرنا دہشت گردوں کی معاونت اور پیشہ وارانہ بد دیانتی ہے۔بے گناہ افراد کے سروں سے فٹ بال کھیلنے اورمعصوم بچوں کے گلے کاٹنے والوں کو قومی دھارے میں شامل کر کے انہیں پھر سے منظم ہونے کے لیے موقعہ فراہم نہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان کے بعد اسے سولی پر چڑھانے میں تاخیر دہشت گردی کی مختلف کاروائیوں میں نشانہ بننے والوں کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ملک میں امن و امان کے حقیقی قیام کے لیے طالبان سمیت تمام کالعدم جماعتوں کے خلاف بھرپور آپریشن انتہائی ضروری ہے۔طالبان کو اپنی اولاد کہنے والے آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔تحریک طالبان پاکستان کی سالمیت و استحکام کے خلاف ملک دشمنوں کے ساتھ مل کر کام کرتی رہی۔ قومی سلامتی و ملک مفادات کو نشانہ بنا کر ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کی گئی جس نے ملکی معشیت کو شدید نقصان پہنچایا۔دہشت گردی کے عفریت نے پورے ملک کی جڑیں ہلا کر رکھی دی ہیں۔ را اور این ڈی ایس کے لیے خدمات مہیا کرنے والے ملک و قوم کے غدار ہیں جن کی سزا صرف موت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے روز اول سے تحریک طالبان سمیت تمام کالعدم جماعتوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا مطالبہ رہا ہے۔جس وقت مختلف سیاسی جماعتیں طالبان کے ساتھ مذاکرات پر بضد تھیں اس وقت بھی ہمارا موقف واضح اور اٹل تھا۔ ہم ملک دشمنوں کے ساتھ کسی بھی لچک کے حق میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ احسان اللہ احسان کے انکشافات پر مزید اور فوری کاروائی ہونی چاہیے تاکہ دہشت گردوں کی تمام کمین گاہوں کا صفایا کیا جا سکے۔

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کی کابینہ اور مشاورتی کمیٹی کا اجلاس دفتر میں ہوا جس کے مہمان خصوصی امورخارجہ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین آقای ڈاکٹر شفقت شیرازی تھے، اجلاس میں کابینہ اور مشاورتی کمیٹی کے افراد نے شرکت کی اجلاس میں شعبہ قم کےمسئول حجت الاسلام والمسلمین گلزار احمد جعفری نے سالانہ  کارکردگی رپورٹ پیش کی اور دوستوں کاشکریہ اداکیا ،آقای ڈاکٹر شفقت شیرازی نے سالانہ کارکردگی کی رپورٹ کوسرہاتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے دوستوں کی کارکردگی قابل تحسین ہے وہ اپنے قیمتی اوقات سے وقت نکال کر اس الہی تنظیم کے کاموں کے لئے وقت دیتے ہیں ہمیں مزید بہتری کے لئے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے کسی بھی تنظیم کے کام میں ٹهراو نہیں آنے دینا چاہیے تسلسل کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے مشاورتی کمیٹی کے بزرگوں نےاپنے مفید مشورےدیئے اور آخر میں آقای شیرازی اور آقای جعفری نے دوستوں کے سوالوں کے جواب بھی دیئے اور اختتامیہ دعا کےساتھ پروگرام کوختم کیاگیا۔

وحدت نیوز (کوہاٹ) کچئ مؤمنین کے ہزاروں کنال زمین،جس پرعلاقہ غیرکے لوگوں نے قبضہ کررکھاہے، اورکچھ عرصہ سے طالبان کا گڑھ رہاہے،جس پر کئی جنگیں ہوئیں اوردرجنوں قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔بارہاعلاقائی وحدت کونسل کیطرف سےاورمجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت وکابینہ کیطرف سے،بھوک ھڑتال سے لیکر آجتک، ملکی وصوبائی سطح پر سالہاسال سے اس ڈیڈ وخوابیدہ مسئلہ کو اٹھانےکی کوشش کے بعد،28مارچ کوکمشنرکوھاٹ نےاس پر16رکنی جرگہ بلایا،کمشنر کیساتھ اس جرگہ میں وحدت کونسل اور قوم کیطرف سے ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل مولانامحمداقبال بہشتی،مولاناسیدعبدالحسین،مولاناسیدین،حاجی علی دادخان سمیت آٹھ افرادنے شرکت کی۔
 
اس جرگہ کی دوسری نشست12اپریل کو کوہاٹ کمشنر آفس میں ہوا،جسمیں فریق دوم(قابض شیخان قبیلہ) کی کوشش تھی کہ پہلے کوئلہ کا اخراج شروع ہو، بعدمیں "رواج اورقبائلی مشران" کے ذریعے مذاکرات جاری رہیں۔(یادرہے کہ رواج کوئی قانون نہیں،بلکہ صوابدیدی رائے ہوتی ہے)جبکہ اہلیان منطقہ کچئ کاموقف یہ ہے کہ ملکی قانون اور محکمہ مال کے کاغذات وریکارڈ کے مطابق عادلانہ فیصلہ ہو۔

دوسری نشست12اپریل کے بعد 26اپریل کواراکین جرگہ نے ضلع اور علاقہ غیرسے چند کلومیٹر کے فاصلے کچئ قلعہ میں مذاکرات کیئے جسمیں علاقائی مشران،چیف جسٹس ر سید ابن علی  کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی سمیت صوبائی کابینہ کےچار اراکین موجود تھے۔حکومت کیطرف سے ڈپٹی کمشنرپورے عملے کیساتھ اور اورکزئی  اے پی اے بھی تھے۔اس موقع پر وحدت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے علامہ اقبال بہشتی نے کہا کہ  "پولٹیکل انتظامیہ کی بنیادہی لاقانونیت یعنی چالیس ایف سی آر(جسکو مقامی اصطلاح میں کالا قانون کہتے ہیں)پر استوارہے"اورصوبائی انتظامیہ اپنے ہی محکمہ مال کے نقشے،ریکارڈ وقوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔لہذا ان سے زیادہ توقع نہیں،لیکن ہم انشاءاللہ آخری حد تک قانونی جنگ لڑینگے۔

وحدت نیوز (لاہور) ملک دشمن ،،را ،،کا ایجنڈ احسان اللہ احسان ہزاروں پاکستانیوں کاقاتل ہے،ایک منظم منصوبہ بندی کیساتھ اس ملعون کو معصوم بناکر پیش کرنے کی سازش ہو رہی ہے،قوم کو ہیجانی کیفیت میں ڈالنے وا لے جواب دیں ،اس ایجنڈے کے پیچھے کونسی طاقت ملوث ہے؟ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ملازم حسین نقوی نے صوبائی سیکرٹریٹ پنجاب میں ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا۔

 انہوں نے کہاہم اپنے اسی ہزار سے زائد پاکستانیوں کے قاتل کو سپورٹ کرنے والوں کو رسوا کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے،ہم حکومت وقت اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس شرپسند کو فوری فوجی عدالت میں پیش کرکے پھانسی دی جائے،احسان اللہ احسان ملعون کے حمایت میں بولنے والوں کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی عمل میں لائی  جائے،اگر ان درندوں کے ہمدردوں کیخلاف کاروائی نا کی گئی تو شہداء کے لواحقین یہ سمجھیں گے کہ حکومت اور مقتدر ادارے وارثان شہداء کو انصاف دلانے میں سنجیدہ نہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا ہے کہ معراج النبی (ص) پر نمازوں کا تحفہ امت کو دیا گیا۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ خداوند تعالیٰ نے جسم اور روح کے ساتھ حضور اکرم (ص) کو معراج عطاء کی جو کہ ایک زندہ معجزہ ہے اور تا قیامت اسے بھلایا نہ جاسکے گا۔ انہوں نے مسلم امہ سے کہا کہ وہ اسلامی تعلیمات اور احکام خداوندی کی پیروی کریں اور کوشش کی جائے کہ ہمارا رب اور رسول اللہ (ص) ہم سے راضی ہوں، لہٰذا ہمیں خوشنودی خدا کے حصول کیلئے کوششوں کو تیز کرنا چاہیئے، کیونکہ ہم مسلمان ہیں اور احکام شریعت اور اہلبیت رسول (ع) کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں، یہی ہمارا مشن اور مقصد ہونا چاہیئے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree