وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ علی رضا عابدی کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں، علی رضا عابدی کی ٹارگٹ کلنگ شہر کا امن و امان خراب کرنے کی سنگین سازش ہے۔ میڈیا کو جاری ٹکرز میں ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علی رضا عابدی کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، علی رضا عابدی مظلوموں کے حق میں ظالموں کے خلاف توانا آواز تھی، سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے علی رضا عابدی کے قتل کے محرکات فوری سامنے لائیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےرہبر انقلاب اسلامی کے دیرینہ ساتھی، سابق ایرانی چیف جسٹس اورتشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین آیت الله ہاشمی شاہرودی کی رحلت کے دلسوز موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہےکہ آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی وفات انقلاب اسلامی اور جمہوری اسلامی کا بڑا نقصان ہے، مرحوم امام خمینی ؒ کی قیادت سے لیکر امام خامنہ ای کی قیادت تک انقلاب اسلامی کے صف اول کے مدافع رہے ، انہوں نے اہم سرکاری عہدے پر فرائض باحسن وخوبی انجام دیئے، ان کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ، مرحوم آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی ناگہانی وفات پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای اور مرحوم کے پسماندگان کی خدمت میں ہدیہ تعزیت پیش کرتی ہے۔
واضح رہے کہ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین آیت الله ہاشمی شاہرودی کا آج 70 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ آیت الله ہاشمی شاہرودی 1327 شمسی میں نجف اشرف میں پیدا ہوئے۔ آیت الله ہاشمی شاہرودی کئی سال تک نگہبان کونسل کے رکن رہے، جبکہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے انہیں عدلیہ کا سربراہ منتخب کیا اور وہ 1378 سے 1388 شمسی تک عدلیہ کے سربراہ کے عہدے پر فائز رہے اور آج 70 سال کی عمر میں اس دنیا سے کوچ کر گئے۔
وحدت نیوز(نواب شاہ) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے ضلعی کابینہ کے ہمراہ نوابشاہ پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تین ماہ قبل ایم ڈبلیوایم کے دو کارکنوں کے قتل میں ملوث مجرموں کو فوری گرفتار کیاجائے، انہوں نے کہا کہ قاتلوں اور مجرموں کی جانب سے مقتولین کے ورثاء اور ایم ڈبلیوایم رہنما زاھد علی لیکھی کو مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔قانون نافذ کرتے والے ادارے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے ساتھ ساتھ ایم ڈبلیوایم کے رہنمائوں اور مقتولین کے ورثاءکو دی جانے والی دھمکیوں کا بھی فوری نوٹس لیں۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع وسطی کیلئے برادر کاظم محمد اکثریت رائے سے سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے ۔ اجلاس کے اختتام پر تقریب حلف برداری میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن نے ان سے عہدے کا حلف لیا ۔ اس موقع پر نو منتخب جنرل سیکریٹری نے ضلعی شوری اور ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے تعاون اور اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تنظیم الہی اہداف کےحصول کا موثر ذریعہ ہے ،اللہ کی توفیق شاملحال رہی تو ان اہداف کو حاصل کرلیں گے ۔شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی کوآرڈینیٹر برائے شعبہ تنظیم سازی علامہ علی انوار جعفری نے کہا کہ ضلع وسطی کی فعالیت کے ملک بھر میں اثرات نمایاں ہوتے ہیں ۔کارکنوں کو چائیے کہ باتقویٰ اور خدمت گزار عہدیداران کا انتخاب کریںتاکہ تنظیم الہی اہداف کے راستے کو تیزی سے طے کرلے ۔ انتخابی عمل کے فرائض کراچی ڈویژن شعبہ تنظیم سازی کے سیکریٹری برادر ذیشان نے انجام دئیے ۔نو منتخب سیکریٹری جنرل جلد اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار سابق وزیر قانون سید محمد رضا (آغا رضا)اہلیان نیو ہزارہ ٹاون جناب حاجی نائب کربلائی و آقائی حسینی کی دعوت پر ایک کارنر میٹنگ میں شرکت کی ۔جہاں اہلیان محلہ کے اکابرین سمیت ساتھ سب ٹرائب کے سربراہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار سید محمد رضا (آغا رضا) سے بھر پور تعاون اور حمایت کا اعلان کیا جنکا کا انتخابی نشان خیمہ ہے۔
آغا رضا نے کہا کہ ترقیاتی اسکمیوں کا اجرا ہر منتخب نمائندے کی ذمہ داری ہے لیکن اس سے زیادہ اہم ذمہ داری اپنے عوام کی مجموعی افکار کی ترجمانی کرنا ہے خود ساختہ نام نہاد نمائندوں نے خدمت کے بجائے کئی مشکلات پیدا کرنا انکی شخصیت اور سیاسی بصیرت پر سوالیہ نشان ہے
اگر اللہ نے چاہا اور ہم کامیاب ہوئیں تو ان مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) محترمہ عظمیٰ تقوی مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری نشرواشاعت نامزد ہوگئی ہیں، محترمہ عظمیٰ تقوی کی بحیثیت مرکزی سیکریٹری نشرواشاعت تقرری کا اعلان ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نے دورہ حیدر آباد کے موقع پر کیا جبکہ انہوں نے محترمہ عظمیٰ تقوی سے ان کے عہدے کا حلف بھی لیا، اپنے دورہ حیدر آباد کے موقع پر انہوں نے ضلع حیدر آبادشعبہ خواتین کی عہدیداران سے ملاقات بھی کی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔