وحدت نیوز (کراچی) مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری و مولانا سید حسن ظفر نقوی کی آج بروز جمعہ شہید سید علی رضا عابدی کی رھائشگاہ کراچی پہ انکے اھل خانہ سے ملاقات اور تعزیت ۔ ملاقات کہ دوران شہید علی رضا عابدی کہ والد ، والدہ و ابل خانہ بھی موجود تھے ۔ اس موقع پہ شہید علی رضا عابدی کہ پرعزم والدین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے شہید فرزند کہ مشن کو جاری رکھیں گے اور ظالموں کہ سامنے کسی صورت سرنگوں نہیں ھونگے ۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس نے شہید علی رضا عابدی کہ بہیہمانہ قتل کی شدید مذمت کرتےہوئے انکے قاتلوں کی گرفتاری کا فوری مطالبہ کیا اور انکے اھل خانہ کو اپنی طرف سے قاتلوں کی گرفتاری کہ لیے کئ جانے والی کوشیشوں میں ھر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ واضح رہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی شہید علی رضا عابدی کو ۲۵ دسمبر کی شب انکے گھر کہ بابر سفاک دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا اور فرار ہوگئےتھے ۔ شہید علی رضا عابدی نے تمام قومی فورمز میں شیعہ گمشدگان ، شیعہ نسل کشی سمیت تمام اھل قومی موضوعات پہ آواز اٹھاتے رھے تھے ۔ وہ دھشتگردی و مذہبی انتہا پسندی بالخصوص کالعدم سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کہ شدید مخالف جانے جاتے تھے ۔ اللہ رب العزت شہید کہ درجات کو بلند فرمائے اور انکے سفاک و بے رحم قاتلوں کو نیست و نابود کرے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)حلقہ پی بی 26 سے آزاد امیدوار ذولفقار علی خان جنکا انتخابی نشان بادشاہ ہے نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر کے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار سید محمد رضا (آغا رضا) کے حق میں الیکشن لڑنے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل کربلائی رجب علی ، معاون سیکریٹری جنرل عباس علی اور دستبردارہونے والے آزاد امیدوار ذولفقار علی خان اور ان کے سپورٹرز بھی موجود تھے، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذولفقار علی خان نے کہاکہ میرے تمام سپورٹرز ، دوست احباب سےگذارش کرتا ہوں کہ ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی بی 26 سید محمد رضا کو31دسمبر کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں جن کا انتخابی نشان خیمہ ہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین اور سابق وزیر قانون آغا رضا کے سیاسی مخالفین 31دسمبر کو اپنی یقینی شکست کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں، اس حوالے سے انہوں نے ووٹرز کو گمراہ اور ایم ڈبلیوایم سے بدزن کرنے کیلئے سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کرنا شروع کردیاہے، گذشتہ روز ایم ڈبلیوایم کے کامیاب انتخابی جلسے، دو آزاد امیدواروں کی آغا رضا کے حق میں دستبرداری ، چیف آف ہزارہ قبائل سردار سعادت ہزارہ اور دیگر اکابرین ومعززین قوم اور عوام کی بھرپور تائید و حمایت سے خوفزدہ ہوکر ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے نام سے ایک جھوٹا اور من گھڑت بیان سوشل میڈیا پر نشر کیا ہے جس کا حقیقت سے دور تک کا کوئی تعلق نہیں ہے، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری ایک تردیدی بیان میں معزیزاہلیان کوئٹہ کو باخبر کیا جاتا ہے کہ ایک جعلی پوسٹ ضمنی الیکشن پی بی 26کے حوالے سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے پیغام کےنام سے وائرل کی جارہی ہے اس پوسٹ کا مجلس وحدت مسلمین سے کوئی تعلق نہیں ہے ، لہذٰا افواہوں پر کان نا دھریں اور مخالفین کے جعلی پروپگینڈے کا شکارنا ہوں،ایم ڈبلیوایم کے آفیشل بیانات کے لئے مجلس وحدت مسلمین کی آفیشل ویب سائٹwww.mwmpak.orgیا آفیشل فیس بک پیج https://www.facebook.com/MWMPak.Official/?ref=bookmarks، https://www.facebook.com/AllamaRajaNasirOfficial/?ref=bookmarks وزٹ کریں ، شکریہ
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع حیدر آبادکے زیر اہتمام تعلیم بالغاں ام ابھیا ع اسکول،شکر الحمدللہ تعلیم کی ترویج کے سفر پر روادواں ہے اس سال ماشاءاللہ چار خواتین اور بچیوں نے پہلی کلاس میں فرسٹ، سیکنڈ،تھرڈ، فورتھ، پوزیشن لی اور ماشاء اللہ جماعت دوسری میں ،چار خواتین اور بچیوں نے فرسٹ، سیکنڈ، اور تھرڈ ،فورتھ پوزیشن لی خواھر سیمی ،اور خواھر غزالہ جعفری نے خواتین اور بچیوں میں انعام تقسیم کیے اور مدرسے کی تمام بچیوں اور خواتین کی حوصلہ افزائی کےلیے اسکارف کا تحفہ دیا جو کہ انعام بھی ہے اور مدرسے کا یونیفارم بھی ہے خواھر غزالہ نے طالبات کی بہت حوصلہ افزائی کی اور تعلیم کی اہمیت بتاتےہوئے کہا ہے علم حاصل کرنے میں عمر کی قید نیں ھوتی اور رسول خدا کا فرمان. ھے علم حاصل کرو ماں کی گود سے قبر کی آغوش تک،اخر میں خواھر سیمی نقوی نے خواھر غزالہ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنا قیمتی وقت نکال کر ائیں دعا امام زمانہ عج سے اختتام کیا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) چیف آف ہزارہ قبائل سردار سعادت علی خان نے ہزارہ ٹاون میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدواربرائے حلقہ پی بی 26 سید محمد رضا (آغارضا) سے بھر پور تعاون اور حمایت کا اعلان کیا سردار سعادت علی خان نے کہا کہ آغا رضا ایک مناسب اور موضوع با بصیرت مخلص شخصیت ہے ہمارے ساتھ آج سے نہیں کئی دہائیوں سے تعلقات ہے پی بی 26 کے عوام انہیں اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ۔
آغا رضا نے کہا کہ ہم اپنے نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اس موقع پر پی بی 26 کے کئی سرکردہ سیاسی سماجی شخصیات شریک تھے آخر میں مولانا افضلی نے اتحاد و اتفاق اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے دعا کی۔
وحدت نیوز(اصفہان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے 143ویں یوم ولادت پر "قائد و اقبال کا پاکستان" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار سے ایم ڈبلیوایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ حجةالاسلام ڈاکٹر علامہ شفقت حسین شیرازی نے خصوصی خطاب کیااور بابائے قوم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،سیمینار میںحاضرین کو قائد اعظم کی زندگی پہ مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی،معزز مہمانان گرامی نے قائد اعظم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا،سیمینار میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفط اللہ کا خصوصی ویڈیو پیغام بھی سنایا گیا،آخر میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے سیکرٹری جنرل مولانا تصور علی مہر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا،سیمینار میں طلاب و علماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی،دعائے امام زمانہ عج سے پروگرام کا اختتام کیا گیا۔