وحدت نیوز (لاہور) خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین لاہور کے تحت مختلف علاقوں میں سردی سے بچائو کے لئے ضرورت مندوں میں گرم ملبوسات کی تقسیم،تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آفس لاہور میں میٹنگ منعقد کی گئی جس میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی مسول برادر سید حسین زیدی ، مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے سیکرٹری فلاح و بہبود برادر حسنین ناصر ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل نجم عباس، ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ عمران کی کاوشوں سے جوسخت سردی سےبچائو کے لئےجوامدادی سامان / گفٹ جمع کیےگے تھے. جس میں سردیوں کے کپڑے، جیکٹس، چادر اور دیگر اشیاء شامل ہیںکو لاہور کےعلاقہ ہنجروال شالمار ٹاون اور بھٹی ٹائون کے مختلف یونٹس کے نمائندگان کے حوالے کر دیا گیا جوامدادی سامان اپنے اپنے یونٹس میں موجود مستحقین تک پہنچا دیں گے. جبکہ آفس سٹاف کے علاوہ شیخوپورہ کے سیکرڑی فلاح و بہبود مولانا گلزار فیضی صاحب کو بھی ان کے علاقہ کے ضرورت مندافراد کے لئے سامان حوالے کیا گیا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل کاظم محمد اور نامزد ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا غلام عباس کا ضلع وسطی کے علاقے عرفات ٹاؤن نارتھ ناظم آباد میں واقع مسجد و مدرسہٗ ابوذر غفاری کا دورہ مسجد کے پیش امام مولانا فدا حسین منتظری سے ملاقات۔ مولانا فدا حسین منتظری کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے کٹھن ترین حالات میں مجلس وحدت مسلمین جو کردار ادا کر رہی ہے وہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس کا کردار مثلِ مختار ہے اور اس ملت کے ہر فرد کو ان کا بازو بن کر ساتھ دینا چاہئیے۔ اس موقع پر برادر کاظم محمد نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مستضعف لوگوں کے لئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مولانا فدا حسین منتظری کو مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے منسلک ہو کر کام کرنے کی دعوت بھی دی اور گزارش کی کہ وہ مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کی کابینہ میں بحیثیت سیکریٹری تربیت ذمہ داری نبھائیں جسے مولانا فدا حسین نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے مجلس وحدت کے ساتھ کام کا موقع مل رہا ہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) کوئٹہ میں آج ہونے والے حلقہ پی بی 26کے ضمنی انتخاب کے دوران ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی (ایچ ڈی پی) کے غنڈوں نے دھاندلی میں رکاوٹ ڈالنے پر مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان پر خنجروں سے حملہ کردیا، ایم ڈبلیوایم ہزارہ ٹاون کاکارکن سید مقصودشدید زخمی حالت میں ڈی ایم سی اسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق حلقہ پی بی 26کوئٹہ میں آج ہونے والےضمنی انتخاب کے دوران حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے ایچ ڈی پی کے کارکنان کو دھاندلی سے روکنے کی کوشش کی ، ایچ ڈی پی کے کارکنان خواتین کے جعلی ووٹ بھگتانے کی کوشش میں مصروف تھے جسے ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے بروقت ناکام بنادیا، بعد ازاں ایچ ڈی پی کے مسلح کارکنان نے ایم ڈبلیوایم کے نہتے کارکنان پر خنجروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایم ڈبلیوایم ہزارہ ٹاون کا کارکن سید مقصودشدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ڈی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہےجہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ حلقہ پی بی 26کوئٹہ میںپولنگ کا وقت ختم ہوچکاہے اس وقت ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، کل 26پولنگ اسٹیشن سے نتائج کا انتظار ہےاس نشست پر کل 18امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہےجبکہ مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوارسابق وزیر قانون آغا رضا اور ایچ ڈی پی کے نامزد امیدوار قادر نائل کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) تحریک وحدت اسلامی کے زیر اہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں *پیام پاکستان کانفرنس* کا انعقاد،کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ عظام نے شرکت کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے پیام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کے لئے دہائیوں سے کام کر رہے ہیں جنہوں نے لاشوں پر کھڑے ہوکر وطن عزیز میں امن کا پیغام دیا جنہوں نے اپنے پیاروں کی ہزاروں لاشوں کو اٹھایا لیکن امن امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی یہ انکی محنتوں کا صلہ ہے کہ آج *پیام پاکستان* کی شکل میں ایک متفقہ اور مشترکہ بیانیہ اس قوم کے پاس موجود ہے،اس سے پہلے بھی اس ملک میں وطن دشمن تکفیریوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع ہوا ساتھ ہی نیشنل ایکشن پلان کا اعلان ہوا اور نیشنل ایکشن پلان کے نتیجے میں جہاں کچھ فوائد ہوئے وہاں اداروں اور حکومتی صفوں کے اندر چھپی ہوئی کالی بھیڑوں نے اس نیشنل ایکشن پلان کو ملک دشمنوں کیخلاف استعمال کرنے کے بجائے دہشتگردی سے متاثرہ محب وطن لوگوں کو بھی بیلنس پالیسی کے تحت یا تو پابند سلاسل کیا گیا یا جبری گمشدگان میں انکے نام آگئے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پیام پاکستان کا بیانہ نہایت احسن اقدام ہے جس پر آج اس سٹیج پر بیٹھے علماء و مشائخ میں سے اکثریت کے دستخط ہیں،لیکن اس موقع پر ہمیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کہ وہ ہمارا دشمن جس نے اس ملک میں آگ و خون کی ہولی کھیلی وہ آج پیام پاکستان کے پیچھے چھپنا چاہتا ہے،کس شخص یاکسی شخصیت کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ پیام پاکستان کی آڑ میں ہزاروں بے گناہ شہداء کے پاکیزہ لہو کیساتھ غداری کرے وہ پیام پاکستان کی آڑ میں ذاتی مفادات کو حاصل کرنے خاطر دہشتگردوں کو معاف کرے،اس حق نہ کسی ادارے کو ہے نہ حکومت یا کسی شخصیت کو اس بیانیے کے روح پر عمل اسی صورت ممکن ہیں کہ جن حالات کے سبب اس مشترکہ بیانیہ کو بنانے کی ضرورت پیش آئی اور ان لوگوں کی وجہ سے حالات اس نہج پر پہنچا ہے ان لوگوں کو کٹہرے میں کھڑا ہونا چاہیئے،اور ان کو قرار واقعی سزا ملے تب تو یہ بیانیہ آنے والی نسلوں کے لیے کا آمد ہے اور اس نتیجے میں امن کا پیغام عام ہوگا لیکن اسی بیانیے کی آڑ میں اگر قاتل دندناتے پھر رہے ہوں قاتل معزز ہوگئے ہوں اور غداروں کو شلٹر دیا جا رہا ہو تو ہمیں یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ یہ بیانیہ محض ایک کتاب کے مسودے کے سوا کچھ نہیں،دہشتگردی سے پاک پاکستان کے لئے ضروری ہے کہ اس پیام پاکستان کی روح پر عمل کیا جائے،دہشتگردوں کے سرپرستوں تکفیریت اور شدت پسندی کے بانیوں اور مفاد پرستوں کو پروٹوکول نہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر کے انہیں نشان عبرت بنایا جائے تاکہ اس دہشتگردی کے ناسور سے اس قوم کو مستقل نجات مل سکے۔
وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم المقدس کی جانب سے ھفتہ وار دروس کے سلسلے کا چوتھا درس اخلاق بروز جمعرات 27 دسمبر کو مسجد اھل بیت علیھم السلام میں منعقد کیا گیا۔ اس درس میں مربی اخلاق ،استاد فقیہی نے فرمایا کہ:خداوند متعال نے قرآن کریم میں حکم دیا ہے کہ"و اسئلوا الله من فضله"اللہ سے اس کے فضل کا سوال, درخوست کرو "۔
انسان کو سائل ہونا چاہیے، خدا کے گھر کا گدا ہو۔آج شب جمعہ ہے اور دعائے کمیل کے شروع میں ہے کہ
" الھم انی اسئلک "میں آج کی رات سائل ہوں، سائل کے علاوہ کہ فرمایا"والسئلوا اللہ من فضلہ"وَآتَاكُمْ مِنْ كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ "
ہر چیز جو مانگو خدا دیتا ہے۔درخواست اور سوال کرنے کے بارے میں دو قسم کی روایات ہیں۔خدا سے بڑی چیز کی دعا مانگو۔حضرت سلیمان نے خدا سے دعا کی کہ "اے خدا اگر مجھے سلطنت دے تو وہ ایسی ہو کہ جس کی مثل نہ ہو۔"رب ھب لی ملکا۔۔۔خدا نے بھی حضرت سلیمان کو بے نظیر سلطنت دی۔دوسری طرف روایت ہے کہ حضرت موسیٰ سے خطاب ہوا کہ اپنے کھانے کا نمک ،جوتے کا تسمہ، بھیڑ بکریوں کا چارا بھی اپنے خدا سے طلب کرو۔
ایک اور مقام پر خدا وند نے فرمایا:"واما السائل فلا تنھر"سائل کو خالی مت لوٹاؤ۔کیونکہ خود بھی رد نہیں کرتا۔اور فرمایا کہ:"جو چیز بھی طلب کرو خدا دیتا ہے۔".
اس کو سوال کہتے ہیں ، درخواست یا گدائی کرنا۔مرحوم آیۃ اللہ بہاری ہمدانی صاحب کتاب " تذکرۃ المتقین" فرماتے ہیں کہ" یہ جو لوگ کہتے ہیں بہت خوبصورت ہے کہ" گدائی کرو تاکہ خلق کے محتاج نہ ہوں،" یعنی خدا سے مانگو تاکہ لوگوں کے محتاج نہ ہوں۔ایک اور چیز جو قرآن مجید میں ہے وہ دعا کرنا ہے۔ دعا ،سوال کے علاوہ ہے۔
مرحوم علامہ طباطبائی المیزان میں اس آیت کے ذیل میں فرماتے ہیں کہ " لہ دعوۃ الحق" دعا یعنی پکارنا۔صدا دینا۔۔ یعنی اس کی توجہ اپنی طرف کرانا۔اور استجابت دعا کیا ہے ، یعنی مدعوو توجہ کرے داعی عن کی طرف۔استاد حوزہ علمیہ قم نے مزید فرمایا کہ:"دعا اور سوال کرنے میں فرق ہے۔ سوال میں سائل کسی چیز کا لالچ رکھتا ہےکہ ایک چیز حاصل کرے مگر دعا کرنے والے کا مطمع نظر صرف یہ ہے کہ مدعوو اس کی طرف توجہ کرے۔ہماری دعاؤں میں اکثر درخواست بھی ہوتی ہے مگر سب دعا ہے ۔
" "الهی! لا تُؤدِّبنِی بِعُقُوبَتِكْ وَلا تَمْكُرْ بِی فِی حِیلَتِكْ. مِن إیْنٍ لِیَ الخِیرُ وَلا یُوجَدُ إلا مِنْ عِندِكْ. وَ مِنْ إیْنٍ لِیَ النَجاهُ یا رَبّی وَلا تَستَطاعُ إلا بِكْ . لَا الَّذِی أحسَنَ استَغْنی عَنْ عُونِكَ وَ رَحمَتِكْ. وَ لَا الَّذِی أسآءَ وَاجتَرَأ عَلَیْكَ وَ لَمْ یُرضِكَ خَرَجَ عَنْ قُدرَتِكْ." استاد اخلاق کا کہنا تھا کہ اگر ہم دعا اور سوال کو مکس کردیں گے تو ہم مشکل میں پھنس جائیں گے۔پھر ہم کہتے ہیں کہ قرآن کہتا ہے کہ" ادعونی استجب لکم" مگر ہماری دعا تو مستجاب نہیں ہوتی۔یہ محال ہے کہ کوئی خدا کو پکارے اور خدا اس کی طرف توجہ نہ کرے۔اول آیت میں بھی یہی ہے کہ " وَ إذَا سَألَكَ عِبادِی عَنّی فَإنّی قَرِیبٌ اُجِیبُ دَعوَةَ الدّاعِ إذا دَعانِ فَالیَسْتَجِیبُوا لِی وَ الیُؤمِنُوا بِی لَعَلَّهُمْ یَرشُدُون "لوگ کیا چاہتے ہیں؟اگر لوگ خود خدا کو چاہتے تو ان سے کہتا "فَإنّی قَرِیبٌ" اجابت بھی کروں گا۔ایک اعتراض جو ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ اگر ہم دعا اور خدا کے ساتھ راز و نیاز اور مناجات کو درخواست اور گدائی کے ساتھ مکس کر دیا تو خدا یا دے گا یا نہیں دے گا۔اگر نہ دے تو ہم خدا سے ناراض ہو جاتے ہیں۔اور اگر دے تو ہم خدا کو فراموش کر دیتے ہیں۔
پس ہمیں ان چیزوں کو جدا کرنا ہوگا۔جب ہم سائل ہیں وہ خدا دیتا ہے۔ایک مرتبہ خدا سے درد دل کرنا ہوتا ہے۔دعائے قنوت میں جو بہترین دعا ہے وہ یہ ہےکہ " لا الہ الااللہ الحلیم الکریم۔۔۔"یہ خدا سے طلب کرنا لذت بخش ہے۔شب زندہ داری اسلیئے تو نہیں کہ ہم چھوٹی چھوٹی چیزیں خدا سے طلب کریں۔پیغمبر چند سال غار حرا میں تنہا جاکر خدا سے کیا طلب کرتے تھے۔۔ہمیں اس طرف توجہ کی ضرورت ہے۔
وحدت نیوز(سکھر) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ناصرعباس شیرازی پاکستان کی سرزمین پرمکتبِ اہلبیتؑ نے بہت خون دیا پاکستان کے دستور پاکستان کےآئین کی سلامتی اور حفاظت کے لئے، شہدا کا لہو پاکستان کے اندر ہمیں زندہ رہنے کا ہنرعطا کرتاہےاور شہدا وہ ہستیاں ہیں جن کے بارے میں خدا نے کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں مگر ہم ان کا شعور نہیں رکھتےپاکستان میں عزت اور سربلندی کے راستے کے لئے شہداء کے راستے کو زندہ کرنا ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نےامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سکھر ڈویژن کےکنونشن کے موقع پر شبِ شہدا ءسے خطاب کرتےہوئے کیا۔
انہوںنے مزید کہاکہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پاکستان میں سالار شہداء ہیں اور انشااللہ وہ امور جن کے لئے ان دونوں ہستیوں نے زندگی قربان کی پاکستان کو عالمی استعمارسے آزاد کروانے کے لئے پاکستان کو مضبوط اور قدرت مند ملک بنانے کے لئے پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی بنانے کے لئے پاکستان کو ایک محفوظ اور پرآمن ملک بنانے کے لئے دنیا بھر کے مظلومین کے ساتھ محبت اور آخوت کا رشتہ نبھانے کے لئے پاکستان میں جو انھوں نے کردار ادا کیا ہے انشاءاللہ ہمارا یہ تجدید عہد ہے کہ ہم اس راستے کو جاری رکھیں گے۔