وحدت نیوز(اٹک) خداوند عالم ہم سے جو اجر رسالت چاہتا ہے وہ محبت و مودت اھلبیت علیھم السلام ہےمولا رضا علیہ سلام حرم مقدس میں نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی کسب فیض کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع اٹک کے تحت منعقدہ میلاد مسعود امام علی رضا علیہ سلام سے خطاب کرتے ہوۓ کیا انھوں نے مزید کہا کہ آج امت مسلمہ کی کامیابی اسی میں ہے کہ وہ در اھلبیت علیھم السلام پر اپنا سر جھکا لے کہ جن کی محبت و مودت کو خدا نے واجب قرار دیا ہے۔
علاوہ ازیں قائد شھید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے شھداء کی یاد کو زندہ رکھنا یہ ہمارا فریضہ ہے کہ ہم افکار شھید حسینیؒ کو گھر گھر پہنچائیں تاکہ ان کا مشن جاری و ساری رہے ہم شھید قائد کے پیغام رساں بنیں اور اس ملک میں ان کے آثار و افکار کو ملت کے ہر فرد تک پہنچائیں۔ انھوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے اکتیسویں برسی قائد شھید کی مناسبت سے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ناصران ولایت کانفرنس میں بھرپور شرکت کی تاکید کی۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی جانب سے مدرسہ زینب کبریٰ جشن ولادت امام رضا علیہ سلام کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی نعت خواں اور منقبت خواں بچیوں کے بعد سابقہ سیکرٹری تبلیغات محترمہ تسلیم نے خطاب کیا انھوں نے سیرت و فضائل امام رضا علیہ سلام بیان فرماے اور خواتین کو پیغام دیتے ہوے کہا کہ آج ہمارے معاشرے کی تباہ حالی کا سبب تعلیمات محمد و آل محمدؐ سے دوری کا نتیجہ ہے۔ اس پر آشوب اور کٹھن دور میں اپنے بچوں کو تعلیمات اھلبیت ع سے روشناس کروائیں تاکہ وہ آنے والے وقت میں اپنے دین و ایمان کی حفاظت کو ترجیح دے۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین گلگت کی سیکرٹری جنرل اور مرکزی سیکرٹری شعبہ جوان محترمہ سائرہ ابراھیم نے بھی خطاب کیا اور کہا جدید ٹیکنالوجی کے جہاں بے شمار فوائد ہیں وہاں ان گنت نقصانات بھی ہیں۔ اپنے بچوں کو موبائل اور انٹرنیٹ کی بیماری سے دور رکھیں تاکہ وہ ایک صحت مند ذھن کیساتھ زندگی گزاریں اور ان شیطانی آلات سے دور رہ کر اپنے دل ودماغ کو پاک رکھ سکیں اور مفید مطالعہ کے عادی بنیں۔ ۔ جشن کے اختتام پر میلاد امام رضا ع کا کیک کاٹا گیا۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ نے اپنے ایک اعلامیہ میں گذشتہ روز قبائلی اضلاع میں ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کو تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ بلٹ سے بیلٹ کا یہ سفر تاریخ رقم کر گیا ہے! کہاں بارود, خون کی بدبو اور اب کہاں پیار و محبت کی خوشبو جو آج سارے پاکستان کو معطر کر رھی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین نے قبائلی علاقہ جات میں پرامن ماحول میں انتخابات کے انعقاد کو پاکستان کی مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ قرار دیا اور مسلح افواج اور سیکورٹی فورسز کو مبارک باد پیش کی اور قبائلی عوام کی قومی دھارے میں شمولیت کو پاکستان کی سلامتی و استحکام کی طرف ایک مضبوط اور بڑا قدم قرار دیتے ہوے تمام جیتنے والے امیدواروں کو مبارک باد پیش کی ۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے شالیمار یونٹ میں تین روزہ سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ دینی و تربیتی ورکشاپ میں معرفتِ امام زمانہ علیہ السلام،فقہی احکام و مسائل،بنیادی عقائد و نظریات ،حفظ قرآنی آیات و احادیث کے موضوعات پر دروس کا اہتمام کیا گیا۔محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین لاہور،ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی،سیکرٹری شعبہ تعلیم محترمہ فرحانہ اور سیکرٹری شعبہ تربیت محترمہ نجبہ نے فرائض تدریس انجام دیے۔
معرفتِ امام زمانہ علیہ السلام پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی نے کہا کہ امام زمانہ ع کے ظہور کے لیے زمینہ فراہم کرنے کی کوششوں پر کار بند رہنا ہمارا مقصد حیات ہونا چاہیے معرفت امام زمانہ عج کا حصول ہمارے ایمان کی سلامتی کے لئے ضروری ہے۔ کیونکہ جب امام زمانہ ؑ کو ہم رہبر اور ولئ خدا مانتے ہیں تو ہم پر لازم ہے کہ اپنی زندگی کو ان کے فرامین کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ امام کے نزدیک ہو سکیں۔ محترمہ حنا تقوی اور محترمہ عظمیٰ نقوی نے اراکین یونٹ اور شرکاء ورکشاپ کے دینی جوش و جذبے کو و قابلِ ستائش قرار دیا۔
وحدت نیوز(گلگت) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے وفد نے نو منتخب صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان سید جعفر شاہ کے ساتھ ملاقات کی ۔آغا علی رضوی نے جعفرشاہ کو پی ٹی آئی گلگت بلتستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک پیش کی ۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں گلگت بلتستان کے حقوق کے لئے ملکر کام کرنے اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں، سیاسی اخلاقی اقدار کی پاسداری کرنے اور مختلف ایشوز پر اصولی موقف اپنانے پر اتفاق کیا۔جعفرشاہ نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کا آمد پر شکریہ اداکیا۔وفد میں ایم ڈبلیوایم کے رہنماغلام عباس، الیاس صدیقی ،عارف قمبری ، الیاس موسوی ودیگر بھی شامل تھے ۔
وحدت نیوز(ٹیکسلا) مجلس وحدت مسلمین ٹیکسلا کے زیراہتمام جانثاران امام عصرؑ کنونشن کا جامعہ مسجد القائم میں انعقاد کیا گیا۔ جس میں بردار وقار بخاری اکثریت سے دوبارہ ایم ڈبلیوایم تحصیل ٹیکسلا کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔
کنونشن میں ٹیکسلا کی سابقہ کابینہ سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس کے ساتھ ساتھ مرکزی سیکرٹری مالیات علامہ محمد اقبال بہشتی ، مرکزی سیکرٹری جوانان اعجاز حسین بہشتی، مرکزی سیکٹری تعلیم و چیئرمین برسی شہید قائد برادر نثارعلی فیضی اور ضلع روالپنڈی کے سیکرٹری جنرل علامہ علی اکبر کاظمی نے بھی شرکت کی ۔