وحدت نیوز(لاہور) آج کل کے نفسا نفسی کے دور میں علم دین کی ترویج و تبلیغ اور بچوں کو دینی آگہی و شعور دینے کے لیے سمر کیمپ کا انعقاد بہت احسن عمل ہے ، دین و دنیا کو ساتھ ساتھ رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار محترمہ حنا تقوی نے جمران فاونڈیشن لاھور کے تحت منعقدہ تقریب ِ تقسیمِ انعامات سے خطاب کرتے ہوے کیاجمران فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام ماہ جون میں مختلف مقامات پر قرآن سمر کیمپ منعقد کیے گئے۔

 اسی سلسلے میں مورخہ 14 جون 2019 بروز اتوار  الحمرا ہال میں  تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور نے خصوصی طور پر شرکت کی اور سمر کیمپ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔محترمہ حنا تقوی نے بچوں میں قرآن شناسی و دینی آگاہی پیدا کرنے کے لیے جمران فاؤنڈیشن کے اقدام کو سراہا اور مستقبل میں بھی دینی تعلیمات کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کی تاکید کی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی جانب سے ایڈن ایونیو میں تین روزہ سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔لاھور کے علاقے ایڈن ایونیو میں منعقدہ سمر کیمپ ایم ڈبلیو ایم لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی ، محترمہ نجبہ اور محترمہ فرحانہ نے مختلف فقہی اور دینی موضوعات پر درس و تدریس کے فرائض انجام دیے۔

شرکا سے اپنے خطاب میں محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ انسان کی حقیقی عزت و کامیابی اسی بات میں پوشیدہ ہے کہ وہ علم کے ذریعے اپنے رب کی معرفت حاصل کرے اور اسکے بتاے ہوے احکامات کے مطابق زندگی بسر کرے۔ انھوں نے کہا کہ بچوں کی  دین سے آشنائ اور آگہی کے لیے اقدامات کرنا والدین کے اولین فرائض میں شامل ہے۔

وحدت نیوز (ملتان) علامہ سید اقتدار حسین نقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کی سربراہی میں انجینئر مہر سخاوت علی سیکرٹری سیاسیات اور کاظم رضا کی مومنین کے ساتھ رکن پنجاب اسمبلی میاں علمدار حسین قریشی سے ملاقات اور حلقہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔ رکن پنجاب اسمبلی علمدار حسین قریشی نے الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور حلقہ کے تمام مسائل کے حل کے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔

وحدت نیوز(ملتان) جانثاران امام عصرؑ کنونشن ضلع ملتان کا انعقاد،برادر وجاہت علی مرزااگلے تین سال کے لئے مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے دوبارہ سیکریٹری جنرل منتخب ۔تفصیلات کےمطابق جانثارانِ امامِ عصر کنونشن المصطفیٰ ہاؤس ملتان میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے یونٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

 اس موقع پر صوبائی سیکرٹری برائے شعبہ خواتین علامہ قاضی نادر علوی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر سلیم عباس صدیقی نو منتخب ضلعی سیکرٹری جنرل برادر وجاہت علی مرزا نے شرکاء سےخطاب کیا۔جبکہ صوبائی سیکرٹری جنرل صوبہ جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی نے کنونشن سے مرکزی خطاب کیا اور نو منتخب ضلعی سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) آل سید ولینٹیر آرگنازیشن آزاد کشمیر کے مرکزی صدر سیدمشتاق حسین نقوی اپنے وفد کی ہمرا علامہ سیدتصورحسین نقوی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات اور انہیں مسلسل چوتھی بار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی۔

وفد میں مرکزی آرگنائزر سید زاہد بخاری مرکزی چیئرمین یوتھ ونگ سیدفیصل معروف کاظمی مرکزی آرگنائزر علی محمود نقویASVO چکسوری کے صدرسید علی جواد و دیگر رہنما بھی شامل تھے۔اس موقع پر علامہ تصورنقوی نے صدر ASVO کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ MWM اورASVO ویلفیئر کے امور میں باھم اشتراک عمل کا مظاہرہ کریں گۓ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت منعقدہ 31ویں برسی شہید قائد علامہ عارف الحسینی کی مناسبت سے ناصران ولایت کانفرنس کی دعوت کے سلسلے میں چیئرمین کانفرنس نثار فیضی کی وفد کے ہمراہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکز المصطفی ہاؤس آمد۔ مرکزی صدر آ ئی ایس او برادر قاسمی شمسی کو پروگرام کی باضابطہ دعوت دی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ شیخ اعجاز بہشتی، مرکزی سیکرٹری روابط برادر انصر مہدی اور وحدت یوتھ کے برادر سجاد نقوی و دیگر بھی شامل تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree