The Latest

وحدت نیوز(لاہور) یوم شہادت امام محمد تقی علیہ سلام کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ امام ھادی علیہ السلام کی المناک شہادت کے موقع پر تمام اہل اسلام بالخصوص حجت برحق امام مہدی علیہ سلام کی خدمت اقدس میں تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ امام محمد تقی علیہ سلام اخلاق و اوصاف میں انسانیت کی اس بلندی پر تھے جس کی تکمیل رسولؐ اور آل رسول کا طرہ امتیاز تھی ہر ایک سے جھک کر ملنا، ضرورت مندوں کی حاجت روائی کرنا، مساوات اور سادگی کو ہر حالت میں پیش نظر رکھنا، غربا کی پوشیدہ طور پر خبر لینا ، مہمانوں کی خاطر تواضع کرنا اور عزت و احترام سے پیش آنا اور دوستوں کے علاوہ دشمنوں سے بھی اچھا سلوک کرتے رہنا غرضیکہ آپؑ کی ذات مبارکہ تمام صفات حسنہ کا مظہر تھی۔

 انہوں نے کہا جسطرح دوسرے ائمہ علیہم السلام  نے اپنے جھاد سے اسلام کے قابل فخر تاریخ کےاوراق پر ہر ورق کا اضافہ کیا ہے، امام تقی الجواد علیہ سلام نے بھی اپنے آپ پر عملی طور مجموعی اسلامی جہاد نافذ کیا اور ہمیں ایک عظیم سبق سکھایا کہ جب بھی منافق اور ریا کار طاقتوں کا سامنا ہو تو ہمیں ہمت کرکے ان سے نمٹنے کے لئے لوگوں کو آگاہ کرنے کی کوشش کرنی چاہئے امام رضاعلیہ السلام اور امام محمد تقی علیہ السلام دونوں نے مامون کے چہرے سے ریاکاری اور نفاق کے نقاب کو اتارنے کی کوشش کی اور کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خداوند عالم سے دعا ہے کہ امام محمد تقی علیہ سلام کے صدقے باطل کے مقابلے میں صبر و بصیرت اور مزاحمت کیساتھ ڈٹے رہنے کی توفیق اور قوت عطا فرمائے ۔ آمین

وحدت نیوز(لاہور) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 54ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ محترمہ فاطمہ جناحؒ نے جدوجہد آزادی میں حصہ لینے کے لئے برصغیر کی مسلم خواتین کو بیدار کیا اور انہیں منظم کرکے ان سے ہراول دستے کاکام لیا آپ ہی کی بدولت برصغیر کے گلی کوچوں میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی تحریک میں سرگرم ہوئیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے بھائی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی خدمت کی صورت اور تحریک پاکستان میں عملی طور پر حصہ لے کر عظیم خدمات سر انجام دیں قیام پاکستان کے بعد مہاجرین کی آباد کاری جیسا اہم کام بھی آپکی نگرانی میں انجام دیا گیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ بطور خاتون فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان کی سیاسی سرگرمیوں میں جس طرح دن رات کام کیا اور اپنے بھائی کا ساتھ دیا اس سے خواتین کا سر بھی فخر سے بلند ہوتا ہے کہ قیام پاکستان کی اس عظیم جدوجہد میں خواتین کی محنت اور لگن شامل ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان کے استحکام اور سر بلندی کے لیے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی بیٹیوں کو ان ہی کی طرح سیاسی بصیرت اور عزم و استقلال کا حامل ہونا چاہیے تاکہ ملک کی بقا و سالمیت میں قوم کی خواتین مادر ملت کے نقش قدم پر چلتے ہوئےاپنا مثبت اور تاریخی کردار ادا کر سکیں۔

وحدت نیوز(بہاولنگر) وحدت مسلمین شعبہ خواتین چشتیاں ضلع بہاولنگر کی آرگنائزر محترمہ کوثر پروین کی زیر قیادت قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری کے اعلان پر یوم عظمت اہلبیت منایا گیا اور ریلی نکالی گئی جس میں گستاخ اہلیبیت عبدالرحمن سلفی ملعون کے خلاف پر زور احتجاج کیا گیا یہ احتجاجی ریلی مرکزی امامبارگاہ در بتول بھٹہ کالونی سے فوارہ چوک تک نکالی گئی۔

 مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چشتیاں کی آرگنائزر محترمہ کوثر پروین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملعون عبدالرحمن سلفی کو جلد از جلد گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائےتاکہ آئندہ کوئی اس فعل قبیح کو دوبارہ انجام نہ دے۔ ان کا کہنا تھا اہلبیت علیھم السلام پر ہماری جانیں قربان ہیں وہ کائنات کی بلند ترین ہستیاں ہیں جن کا ہم پلہ کوی نہیں خداوند کریم نے اپنے حبیبؐ اور ان کی آل پاک کے صدقے اس کائنات کو خلق کیا ان کی شان میں گستاخی کرنے والا شخص ملعون اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا ملک میں ماہ محرم الحرام کے قریب ایک بار پھر فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے جو شخص بھی رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آل اطہار یا ان کے صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہوتا ہے وہ دراصل دشمن کا آلہ کار ہے حکومت کو چاہیے کہ ایسے حساس معاملات پر فوری ایکشن لے۔

وحدت نیوز(سکردو) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین و پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی نسواں کنیز فاطمہ نے سندوس غازی کالونی کا دورہ کیا جہاں خواتین کے وفد سے ملاقات کی اور وہاں کے مسائل سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔

خواتین وفد سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی کا کہنا تھا کہ خواتین معاشرے کا اہم جز ہیں اور خواتین کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے جب تک ہم سنجیدہ نہیں ہوں گے خواتین اسی طرح پسماندگی کا شکار رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو مختلف شعبوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے مختلف انداز سے مشکلات درپیش ہیں جس کی بنیادی وجہ سابقہ ادوار میں خواتین کو ان کے حقوق سے محروم رکھنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی قیادت میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے کوشاں ہے۔خواتین کو تعلیم کے حوالے سے متعلقہ حقوق فراہم کرنے سے اگر ایک طرف ان کے اندر اعتماد کی فضا قائم ہوگی تو دوسری جانب وہ معاشی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کر سکیں گی اسی سے ایک صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے۔

وحدت نیوز(شیخوپورہ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی رہنما محترمہ حنا تقوی  نے ضلع شیخوپورہ کے علاقے کٹھیالہ ورکاں کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی سیکرٹری یوتھ محترمہ عطرت بخاری اور سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ عالیہ رضوی ان کے ہمراہ موجود تھیں علاقے کی خواتین کی آمادگی سے کٹھیالہ ورکاں یونٹ تشکیل دیا گیا جس کے لیے محترمہ فاخرہ نقوی یونٹ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئیں ۔

اس موقع پرمحترمہ حنا تقوی نے نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کیخواتین سے خطاب کرتے ہوئےمحترمہ حنا تقوی نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں مسلمان دشمن کی سازشوں کا شکار ہو رہے ہیں مسلمانوں کی زبوں حالی کی وجہ ان کے انددونی اختلافات اور تفرقہ ہے۔ انہوں نے کہا دور حاضر میں اختلافات کو ختم کرنے اور اتحاد کو قائم کرنے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے قوم کو بیدار ہونا ہوگا اور جب قوم میں بیداری کی لہر پیدا ہوگی تو اتحاد کی فضا بھی قائم ہوجائے گی۔

 اس نشست کے آخر میں محترمہ عظمی نقوی نے اسلام آباد میں ہونے والی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد عارف حسین الحسینی رح کی سالانہ برسی کے حوالے سے خواتین کو پیغام اور دیا اور شرکت کے لیے دعوت دی جس پہ کٹھیالہ ورکاں کی خواتین نے کہا کے شہید قائد کی برسی میں شرکت ہمارے لئے باعث افتخار ہے۔

وحدت نیوز(فیروزوالا) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی اور سیکرٹری ورکنگ وومن محترمہ عزرا  کے ہمراہ آج دوسرے روز بھی فیروز والا کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔وفد نے گھر گھر جا کر مجلس وحدت مسلمین کا بطور ملی قومی سیاسی اور مذہبی جماعت تعارف پیش کیا اور انتخابات کے حوالے سے بھرپور کمپین چلائی۔

 امام بارگاہ قصر بنی ہاشم ( فیروز والا) میں موجود خواتین سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی نے کہا کہ ہر شخص خواہ وہ مرد ہو یا عورت انہیں اپنے زمانے کے حالات سے آگاہ ہونا چاہئے تاکہ مشتبہ اور غلط فہمی پیدا کرنے والی باتیں اس پر حملہ آور نہ ہوسکےاگر انسان اپنی صلاحیتوں کو پہچان لے تو وہ ہر نا ممکن کو ممکن بنا سکتا ہے۔ دور حاضر میں ہم سبکی  ذمہ داری ہے کہ ہم ایسے لوگوں کو ملت اور قوم کے لئے چنے جو ہمارے نمائندہ بن کے ہماری آواز ایوانوں تک پہنچائیں ۔

فیروز والا کی خواہران نے مجلسِ وحدت مسلمین کے نمائندگان کا انتخابات میں ساتھ دینے کا یقین دلایا اور کہا کہ انشاء اللّہ ہم بہت جلد خواتین کی ایک بڑی نشست کا اہتمام کرکے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کو مدعو کرینگے جس میں وہ انتخابی مہم کے حوالے سے بھرپور آگہی دے سکیں۔

وحدت نیوز(فیروزوالا) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی اور ویلفیئر سیکرٹری محترمہ عالیہ رضوی  کے ہمراہ فیروز والا کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا  جہاں انہوں نے علاقے کوٹ عبد المالک کے امام بارگاہ تسکین حسین میں خواتین سے ملاقات کی ، علاقے کی خواتین نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کے وفد کا بھرپور استقبال کیا اور علاقے میں یونٹ سازی کے ساتھ ساتھ درس و تدریس کے سلسلے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر محترمہ حنا تقوی نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا یونٹ تشکیل دیا جس میں محترمہ ہما محسن کو بطور سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا علاوہ ازیں ہفتہ وار تربیتی کلاسز کا بھی باقاعدہ آغاز کیا گیا ۔خواتین سے خطاب کرتے ہوئے یوم شہادت امام رضا ع کی مناسبت سے آپؑ کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئےمحترمہ حنا تقوی نے کہا کہ امام نے کبھی کسی سے تند کلامی نہیں کی اور نہ ہی کبھی کسی کی بات کاٹی ہر شخص کی ضرورت کو پورا کرتے تھےآپ کسی کی طرف پاؤں پھیلا کر نہیں بیٹھتے تھےاور نہ ہی محفل میں کسی کے سامنے ٹیک لگا کر بیٹھتے غلاموں کے ساتھ انتہائی نرمی سے پیش آتے تھے ہم سب کو چاہئے کہ انکی سیرت پر عمل کریں اور حقیقی معنوں میں پیروکار اہل بیت بننے کی کوشش کریں ۔

بعد ازاں وفد نے امامیہ کالونی کی چند معزز و فعال خواتین سے ملاقات کے دوران بلدیاتی انتخابات کے حوالے گفتگو کی جس میں طے پایا کہ ان شاء اللّہ اگلے ہفتے  امامیہ کالونی فیروز والا میں خواتین کی ایک بڑی نشست کا اہتمام کیا جائے گااور امامیہ کالونی کےمختلف علاقوں میں یونٹس بنا کے بلدیاتی انتخابات کی زمینہ سازی کی جائے گی۔

وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی شعبہ خواتین کے اہم اجلاس کا انعقاد ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کے ضلعی دفتر میں ہوا جس میں مرکزی اور ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما قندیل زہرا کاظمی نے تنظیمی فعالیت میں مزید تیزی پیدا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یکم اگست کو لیاقت باغ میں شہید قائد عارف حسین الحسینی کی تینتیسویں برسی کی مناسبت سے شایان شان تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے صوبائی و ضلعی رہنماؤں اور کارکنان کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس بار اس اہم تقریب کی میزبانی کا شرف ضلع راولپنڈی کے حصے میں آیا ہے لہذا ہمیں بھرپور انداز سے تقریب کی تیاری کرنا ہو گی۔ شہید قائد پوری قوم کے محسن تھے اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتیں۔شہید قائد نے اس قوم کی فکری تربیت کرتے ہوئے کربلا کے حقیقی مفہوم سے روشناس کرایا ہےہم نے شہید قائد کی علم و عمل کی پیروی کرنی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بعثت نبوی سے کربلا تک کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں۔ زندگی کا کوئی بھی باب خواتین کے مثالی کردار سے خالی نہیں۔دور عصر میں ہمیں مکتب اہل بیت ع کے دفاع اور حفاظت  کے لیےاپنے حصہ کا کردار نبھانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ شہید قائد کی برسی میں شرکت کے لیے تنظیمی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنے رابطوں میں تیزی لائے جائے تاکہ عظیم قائد کے شایان شان تقریب منعقد کر کے ملت تشیع کی وحدت و اخوت دنیا پر واضح کی جا سکے۔

وحدت نیوز(گلگت) ڈپٹی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت بلتستان و سابق رکن جی بی اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ صاحبہ کے رہائش گاہ میں شعبہ خواتین گلگت کی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری شعبہ خواتین محترمہ بی بی سلیمہ صاحبہ نے کی،اجلاس میں گلگت ڈویژن سے تعلق رکھنے والی سینئر خواہران نے شرکت کی،اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا خواہر کائنات نے تلاوت کلام پاک کا شرف کیا، بعد از تلاوت کلام پاک مندرجہ ذیل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تنظیم سازی:
بہت جلد گلگت ڈویژن کے ہر ضلع میں تنظیم سازی کی جائے گی اور مختلف یونٹس بنانے پر اتفاق ہوا۔

تربیتی پروگرام:
خواہران کی تربیت کے لیے مختلف جگہوں میں تربیتی پروگرامز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔

دعائیہ محافل:
مختلف جگہوں میں دعائیہ محافل اور خصوصاً ماہ ذالحجہ میں دعاۓ عرفہ کا انعقاد تمام گلگت ڈویژن کے تمام جگہوں میں کرانے پر اتفاق کیا گیا۔آخر میں صوبائی کابینہ کے عہدے داران نے ڈپٹی جنرل سیکریٹری محترمہ بی بی سلیمہ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور ہرقسم کا تعان کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی سیکریٹری جنرل و پارلیمانی سیکریٹری برائے ویمن ڈیویلپمنٹ محترمہ کنیز فاطمہ نے ایم ڈبلیوایم ضلع سکردو شعبہ خواتین کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل کبریٰ بتول کے  ہمراہ سکردو میں سندوس، سندوس گون اور کتپناہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے تنظیم سازی کے ساتھ وہاں کے مسائل پر خواتین کے مختلف پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر محترمہ کنیز فاطمہ نے خواتین کے مسائل کے حل کے لئے کئے گئے اقدامات سے خواتین کا آگاہ کیا۔

Page 43 of 123

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree