The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی جانب سے گذشتہ سال ماہ رمضان سے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے دینی و تربیتی کورسز کا آغاز کیا گیا تھا جو اس سال ماہ شعبان میں اختتام پذیر ہوا ، ان ماہانہ دس روزہ ورکشاپ میں معروف و جید علمائےکرام ،مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی معلمات اراکین کے علاوہ دیگر معلمات نے تدریس کے فرائض انجام دیے۔

 ان ورکشاپ میں چالیس سے زائد خواتین نے باقاعدہ امتحانات میں حصہ لیا جن میں پہلی پوزیشن کلثوم کاظمی ، دوسری پوزیشن فاطمہ گیلانی ، تیسری پوزیشن طاہرہ گیلانی جبکہ چوتھی اور پانچویں پوزیشن بالترتیب نسرین عالیہ اور ندا حیدر نے حاصل کیں۔

 تمام پوزیشن ہولڈر خواہران کے لیے کیش انعامات اور اسناد  جبکہ دیگر امتحانات دینے والی خواہران کے لیے اسناد اور کتب بطور ھدیہ ان کے ایڈریسز تک بھجوای گئ ہیں ، گروپ ممبران کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے المجلس علمی و تربیتی گروپ میں ماہ شوال سے ایک سال تربیتی کورس کا دوبارہ آغاز کیا جا رہا ہے جسکے تحت ہر ماہ چار موضوعات پر مشتمل سات روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جائےگااس سلسلے کی پہلی "حماسہ فلسطین و نابودی اسرائیل ورکشاپ" کا آغاز آٹھ شوال سے کیا جائے گا۔



وحدت نیوز(گلگت)امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات گلگت ڈویژن اور نومل الھدی یونٹ کی جانب سے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم مردہ بار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی ریلی مرکزی امام بارگاہ نومل سے علمدار چوک تک نکالی گئی۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئےمرکزی سیکرٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کو اس حوالے سے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ چالیس اسلامی ممالک کا اتحاد کس کام کا جب قبلہ اول کے تحفظ کے لیے یہ الائنس کوئی کردار ادا نہیں کرسکتا ، اسلامی حکمرانوں کے لیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے ۔

ان کا کہنا تھا پاکستانی عوام فلسطین میں ہونے والے ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہے  ۔انشااللہ وہ دن دور نہیں جب اسرائیل کا ناپاک وجود اس سر زمین سے ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا فلسطین مسلمانوں کی سر زمین ہے اور ہمیشہ رہے گی، اسرائیل نے مظلوم اور نہتے فلسطین کی عوام پر حملہ کر کے یہ ثابت کر دیا کے وہ ظالموں کا سربراہ اور دہشت گردی کا بانی ہے۔ انہوں نے کہا پوری دنیا کے مسلمان اسرائیل کی نابودی تک سراپا احتجاج رہیں گے ریلی سے آئی ایس او کی سابقہ مسئول محترمہ رباب رضوی نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(گلگت) سابق رُکن گلگت بلتستان اسمبلی و ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ گلگت بلتستان بی بی سلیمہ صاحبہ نے عید سعید فطر کے پر مسرت موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ خوشی کے اس موقع پر اپنے ضرورت مند احباب اور اس پسماندہ طبقہ کو نظر انداز نہ کیا جائے جو آپ کی مدد کے بغیر عید کی خوشیوں میں شریک نہیں ہو سکتےعید کی خوشیوں میں شہداء اور اسیروں کے فیملیز کو بھی شامل کریں،اللّٰہ پاک عالم اسلام کیلئے یہ عید خوشیوں اور کامیابیوں کا باعث بنا دے،بلخصوص مظلومین فلسطین،یمن،کشمیر کیلئے خوشیوں کا باعث ہو ۔الله رب العزت بحق اھلبیت علیھم السّلام ہم سب کی عبادات اور سعی کو اپنی بارگاہ میں مستجاب فرمائے اور صحیح معنوں میں معرفت اھلبیت علیھم السّلام نصیب کرے اور ان کی سیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔الہیٰ امین

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان کا مقصد مسلمان کے اندر تقویٰ کی صفت پیدا کرنا ہےاور ایک مہینے میں ایسی تربیت حاصل کرنا ہے جس کا اثر سال کے باقی دنوں میں بھی نظر آئے، عید کا مقصد بے جا خوشی اور خرافات نہیں بلکہ یہ دن خدا کے شکر و عبادت اور اپنے خالق سے اپنا تعلق مضبوط بنانے کادن ہے۔

 ان کا کہنا تھا یہ اسلامی تہوار درصل اجتماعیت کا مظہر اور باہمی اتحاد و یکجہتی کی علامت ہے عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں پر خدا کی طرف سے یہ ذمہ داری عائد ہے کہ اپنی خوشیوں میں تمام عزیز و اقرباء ،دوست احباب کے ساتھ ساتھ معاشرے کے غریب طبقے کا خیال رکھیں اپنی خوشیوں میں انھیں ہرگز نظر انداز مت کریں۔

 ان کا کہنا تھا اس وقت دنیا کے ہر درد دل رکھنے والے باضمیر مسلمان پر غم کی کیفیت طاری ہے فلسطین میں ہمارے مسلمان بہن بھائی اسرائیلی حارحیت کا نشانہ بنایاجا رہے ہیں قبلہ اول حملوں کی زد پر ہے ۔رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث کے مطابق تمام امت مسلمہ جسد واحد کی طرح ہے جس کا ایک حصہ تکلیف میں ہو تو باقی جسم بھی اس درد اور اذیت کو محسوس کرتا ہے، لہذا افغانستان میں معصوم جانوں کے قتل عام اور انسانیت سوز واقعے اور فلسطین کے شہیدوں کی یاد میں یہ عید الفطر سادگی سے منائیں اور اپنی دعاوں میں فلسطین و کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلومین کو یاد رکھیں وطن عزیز کے استحکام و خوشحالی اور کرونا وائرس سے جلد از جلد نجات کے لیے دعا کریں۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما ، رکن جی بی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری فار وومن ڈویلپمنٹ کنیز فاطمہ علی نے کابل میں تعلیمی مرکز سید الشہداء ؑ پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کابل اسکول میں ننھے بچوں پر حملہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفاک دہشتگردوں نے ماہ مقدس رمضان میں بھی معصوم جانوں کی خون سے ہولی کھیل کر سانحہ اے پی ایس پشاور دوہرایا ہے۔عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہیے کہ ہر فورم پر اس بزدلانہ واقعے کے خلاف آواز بلند کریں اور لواحقین کو انصاف فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں تاکہ ان دہشتگردوں کی حوصلہ شکنی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن یہ نہ سمجھے کی شہادتوں سے ہم ڈر کے اپنے مقاصد سے پیچھے ہٹیں گے یہ ان کی بھول ہو گی۔شہادت ہمیں ورثے میں ملی ہے، دہشتگردوں کی اس بزدلانہ کارروائی سے ہمارا عزم و ہمت مضبوط سے مضبوط ترہوا ہےہم اور اپنے مقاصد کی حصول کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے مسجد اقصیٰ میں عبادت میں مشغول پر امن فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے سفاکانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،ان کا کہنا تھا دنیا بھر میں یوم القدس کے اجتماعات اور بیداری کی لہر دیکھ کر اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہے نہتے فلسطینی عوام پر حملہ غیر انسانی فعل ہے یہ بالکل واضح ہے کہ اسرائیل دنیا کاسب سے بڑا دہشتگرد ہے۔

 انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے کئی دہائیوں سے غاصب صیہونی فوج کے مظالم برداشت کرتے ہوئے مزاحمت اور استقامت کاراستہ اپنائے رکھا اور آزادی کی جدوجہد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے یہ بات اسرائیل پر بھی روشن ہے کہ فلسطینی عوام اپنی سر زمین اور قبلہ اول پر صیہونیوں کا ناپاک وجود کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور اپنے حق کے حصول کے جہاد کا سفر جاری رکھیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ قدس امت مسلمہ کا قلب ہے اور اسرائیل اس پر خنجر کی مانند ہے ،دنیا بھر کے مسلمانوں پر واجب ہے کہ قبلہ اول کے تقدس و تحفظ اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کریں ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب اسرائیل کا ناپاک وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے افغانستان کے شہر کابل میں شیعہ ہزارہ کے تعلیمی مرکز سید الشھدا سکول پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ان کا کہنا تھا کہ اب تک سید الشھداء سکول میں شہید ہونے والی طالبات کی تعداد بہتر سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 150 زخمی ہیں ظلم و بربریت کے اس واقعے نے سانحہ اے پی ایس پشاور کی یاد دلادی  دشمن معصوم بچوں کا قتل عام کر کے باشعور قوم کی تشکیل کو روکنے کی سازش کر رہا ہے  ایسے اندوہناک واقعات کے خلاف ہر فورم پر آواز  بلند کرنی چاہیے۔

 انہوں نے کہا طلبا و طالبات کسی بھی ملک و قوم کا سنہرا مستقبل ہوتے ہیں دہشتگردوں نے ماہ مقدس رمضان میں معصوم جانوں کی خون سے ہولی کھیل کر دراصل افغانستان کے مستقبل کو نشانہ بنایا ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا خطے میں عرصہ دراز سے جاری انسانیت سوز مظالم کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ خطے کی طاقتیں دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دہشتگرد عناصر اور ان کے پشت پناہوں کا قلع قمع کرنا لازم ہے ان کا کہنا تھا افغانستان حکومت کو ملکی سالمیت کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے۔

وحدت نیوز (لاہور) دنیائے اسلام کو مسئلہ فلسطین کی طرف متوجہ کرنے کے لیے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس منانے کی اپیل کی  جس کے نتیجے میں آج دنیا کے گوشے گوشے سے امریکہ، اسرائیل، صہیونیت، استکبار و استعمار مردہ باد کی آوازیں بلند ہوتی ہیں، آج ہر باشعور مسلمان یہ کہتا ہے کہ مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس فقط عربوں کا مسئلہ نہیں ہے، بیت المقدس کی آزادی صرف فلسطینوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ اسلام کا ایک اہم و بنیادی مسئلہ ہے کہ جس کو ظلم و جبر سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا۔

 ان کا کہنا تھا فلسطین وہ مبارک سرزمین ہے جس کی جانب رخ فرما کر رسول اکرم (ص) نے اپنے اصحاب و انصار کے ہمراہ نمازیں ادا کی ہیں، یہ وہ سرزمین ہے جہاں سے نبی کریم (ص) نے سفر معراج انجام دیا، فلسطین کی آزادی تک مسلمانوں کو اسلام ناب حاصل نہیں  ہوگا اگر عالم اسلام امن و امان کا خواہش مند ہے تو انہیں فوراً فلسطین کی آزادی کے لئے صف بستہ ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا روز قدس  پورے عالم اسلام کا دن ہے ، اسلام کا دن ہے قرآن کا دن ہے اور اسلامی حکومت اور اسلامی انقلاب کا دن ہے ۔اسلامی اتحاد اور اسلامی یکجہتی کا دن ہے ان کا مزید کہنا تھا دشمن مذہب و مسلک اور قومی و لسانی تفرقے ایجاد کرکے اسلامی وحدت کو پارہ پارہ کررہا ہے اب بھی وقت ہے کہ مسلمان ملتیں ہوش میں آئیں اور اسلامی بیداری و آگاہی سے کام لے کر ، فلسطینی مجاہدین کے ساتھ اپنی حمایت و پشت پناہی کا اعلان کریں۔

وحدت نیوز (ملتان) بسلسلہ شہادت مولائے کائنات امیر المومنین امام المتقین علی ابن ابی طالب علیہ سلام مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع ملتان کی جانب سے جامعہ خدیجتہ الکبری میں مجلس کا انعقاد کیا گیا جس سے ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ تصدق زہرا نے خطاب کیا ۔

امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السّلام کے فضائل و سیرتِ پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام میں بعد از رسول خدا صل اللہ علیہ و آلہ وسلم امام علی ابن ابی طالبؑ سے ذیادہ فضیلت و مقام منزلت کے حامل ہیں آپ باب علم و حکمت ہیں ، آپؑ کے عدل و انصاف میں کوئ آپ کا ثانی نہیں۔

 ان کا کہنا تھا موجودہ حکمرانوں کو سیاست و طرز حکومت علوی سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، ان کا مزید کہنا تھا آج مکتب علی ع کے پیروکاروں کو آپس میں اتحاد و وحدت قائم کرنے کی ضرورت ہے اور سلسلے میں قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی انتھک کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) شہادت امیرالمومنین ، امام المتقین ، جانشین رسول خداؐ حضرت علی المرتضی علیہ سلام کے پرسوز موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ تخلیق آدم علیہ السلام سے آج تک جتنے بھی توحید پرست اس دنیا میں آئے وہ آخرت کی زندگی کی کامیابی کی امید لئے اس جہان فانی سے کوچ کر گئے مگر مولائے کائینات امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام تاریخ انسانی کی واحد شخصیت ہیں جو اپنی زندگی میں ہی خدا بزرگ و برتر کی قسم کھا کر اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوۓ فزت و رب الکعبۃ کی صدا بلند کرتے نظر آتے ہیں۔

 انہوں نے کہا امیر المؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام سیرت و کردار کے لحاظ سے آنحضرت (ص) سے مطابقت رکھتے تھے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ نے آغوش رسالت میں پرورش پائی اور آنحضرت (ص) نے آپ کی تربیت اس انداز میں کی تھی کہ علم و حلم کا کوئی گوشہ ایسا نہیں تھا جو آپ نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ذات میں منتقل نہ کیا ہو ان کا کہنا تھا کہ امام علی علیہ سلام تمام تر نورانی و مقدس صفات کا مجموعہ تھے علم و حکمت ہو یا شجاعت و شہامت ، سخاوت و مہربانی ہو یا عدالت و عبادت ہر صفت کو آپ نے اوج کمال عطا کیا آپؑ کی علمی منزلت ، آپؑ کی عصمت و طہارت اور آپؑ کا خدا اور اسکے رسولؐ کے نزدیک مقام و منزلت کا ادراک کرنا عام انسان کے لیے ممکن نہیں ہے۔

 ان کا کہنا تھا امیرالمومنین (ع) کی شخصیت اتنی پرکشش ہے  کہ جو لوگ مسلمان بھی نہیں ہیں یا آپ کی امامت کی بھی تصدیق نہیں کی ہے وہ بھی آپ کی بے مثال خصوصیات اور عظمتوں کے سامنے سر تسلیم خم کر لیتے ہيں اور نہ چاہتے ہوۓ بھی مدح وستائش کرنے لگتے ہیں  انہوں نے مزید کہا پوری انسانیت ظلم کی چکی میں پس رہی ہے عدالت،  اخلاق، امانتداری، حفظ ناموس اور معنویت سے محروم ھیں پوری انسانیت ظلم و ستم کا شکار ہے  اگر حضرت علی علیہ السلام کی ذات کو انسانیت کا ھادی و راھنما تسلیم کیا جاتا تو آج انسانیت اس گرد آب میں پھنسی ھوئی نہ ھوتی ۔

Page 46 of 123

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree