آغاز ماہ محرم الحرام سے اب تک صوبائی و شہری حکومت کی نا اہلی جاری ہے، علامہ سید علی انور جعفری

01 جولائی 2025

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ عزاداری ونگ سے صدر علامہ سید علی انور جعفری کا کہنا تھا کہ آغاز ماہ محرم الحرام سے اب تک صوبائی و شہری حکومت کی نا اہلی جاری ہے، شہر کے مختلف مساجد و امام بارگاہوں کے آگئے مون سون بارشوں کے بعد سیوریج کا پانی کھڑا ہوا ہے، شہری و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نکاسی آب سمیت سفائی، ستھرائی و بجلی کے کوئی خاطر خواں انتظامات نظر نہیں آرہے ہیں، میئر کراچی ایک نااہل شخص ہے اور ملک پر ناکام اور نااہل قسم کے لوگ حاکم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 17 سال سے صوبہ سندھ پر حکومت کرنے والی پاکستان پیپلز پارٹی نے معاشی حب کراچی کو تباہ و برباد کردیا، اس کے برعکس موجودہ صوبائی بجٹ میں حکمرانوں نے اپنے خرچے کم کرنے کے بجائے بڑھا دیئے ہیں، ملک کو سب سے زیادہ ریوینیو جمع کرکے دینے والا شہر کراچی کھنڈر بنتا جارہا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے فارم 47 والا میئر اس شہر پر مسلط کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر توانائی کی جانب سے ملک بھر میں محرم الحرام میں مجالس و جلوس عزاء کے اوقات لوڈشینڈنگ نہ کرنے کے دعوے بھی غلط ثابت ہو رہے ہیں، جان بوجھ کر کراچی کی صنعتوں کو تباہ وبرباد کردیا گیا، کے الیکٹرک جیسا ظالم ادارہ عوام کا گلا دبنانے میں مصروف ہے، اوور بلنگ اور ناجائز ٹیکسوں کی مد میں اربوں روپے عوام سے اینٹھے جارہے ہیں۔

علامہ سید علی انور جعفری کا کہنا تھا کہ ایام عزاء کے دوران شہر میں 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندر کنارے موجود شہر پینے کے پانی سے محروم ہے، ٹینکر مافیا کا راج ہے، عوام فلٹر پلانٹس سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں، موجودہ بجٹ ظالمانہ اور بے رحمانہ بجٹ ہے، ایسا لگتا ہے کہ بجٹ عوام کے دشمنوں نے بنایا ہے، کمزور طبقہ مزید مشکلات کا شکار ہوگیا ہے، کہتے ہیں ہم تنخواہیں نہیں لیتے، انہیں اپنی مراعات اور عیاشیاں ختم کرنی ہوں گی، موجود وفاقی و صوبائی بجٹ حکمرانوں نے گورنر و وزیر اعلیٰ سندھ اور اراکین اسمبلی کی سہولتیں اور بجٹ بڑھادیا ہے مگر شہر میں کہیں بھی کسی پارٹی کا منتخب نمائندہ کوئی ترقیاتی کام نہیں کرتا دیکھائی دیتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فارم 47 والے حکمران ہیں جنہیں عوام نے مسترد کردیا تھا اور آج یہ شہر کی عوام سے انتقام لے رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر کے مختلف اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر عشرہ محرم الحرام میں منعقدہ مجالس و جلوس عزاء کے روٹس پر صفائی ستھرائی، روشنی، بجلی کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اس کو یقینی بنایا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree