The Latest
وحدت نیوز(گلگت) سابق رکن گلگت بلتستان اسمبلی و ڈپٹی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین محترمہ بی بی سلیمہ صاحبہ کی طرف سےبگروٹ کےعوام کیلئے دی گئی واٹر سپلائی سکیم پر ترقیاتی کام مکمل ہوگیا،منصوبہ مکمل ہونے پر منسٹر لا اینڈ ریونیو سید سہیل عباس شاہ، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ شیخ نئیر عباس مصطفوی،بی بی سلیمہ سابقہ رکن صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایل جی اینڈ آر ڈی ظفر صاحب نےبگروٹ واٹر سپلائی سکیم کے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
وحدت نیوز(اٹک)امام بارگاہ حسینیہ کاملپور سیداں میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کی جانب سے مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا محترمہ سلمیٰ جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگربی بی زینب ع کوفہ وشام کے سفر کی سختیوں کو برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے لہجے میں خطبہ نہ دیتی تو امام حسین علیہ السلام کی قربانی کا ہدف پورا نہ ہوتا۔ بی بی زینب ع کی بقاء دین محمد ص کے لیے قربانیوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ اس وقت امام وقت عج کو بھی ہمارے اسی جوش و جذبے کی ضرورت ہے۔
وحدت نیوز(سکردو) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی یوم وفات کے موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ و صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین کنیز فاطمہ علی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ قائداعظم نے مسلمانوں کے لیے دو قومی نظریے کی بنیاد پر جدوجہد کی، بابائے قوم کی قیادت میں پاکستان خود مختار ریاست بن کر ابھرا جس پر قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتی ہے,بابائے قوم کی دانشمندانہ فیصلوں کی وجہ سے آج مسلمان آزادی کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔محمد علی جناح کی شخصیت ایک اعلیٰ اور مثالی کِردار کی حامل تھی،بابائے قوم کا یوم وفات ہمیں ایک ایسے عظیم ترین قائد کی یاد دلاتا ہے جس نے برصغیر کے خوف زدہ اور مایوس مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا تھا۔قائد اعظم کا خواب اس دن حقیقت بنے گا جب ہم ان کے نظریہ و فلسفہ سے مکمل طور آگاہ ہو اور اس پر عمل پیرا ہو۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) اگر ہمارا عقیدہ و ایمان مضبوط ہو ، اور دین اسلام کے تمام تر شرعی احکامات کی بجا آوری میں کوتاہی نہ برتیں تو ہم اپنے ساتھ ساتھ معاشرہ سازی کے لیے بھی بہترین خدمات سر انجام دے سکتے ہیں پھر ہم جو قدم اٹھائیں گے وہ ضرور بارگاہ خداوندی میں قبول ہوگا ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین چینیوٹ کی جانب سے منعقدہ مجلس عزا میں کیا۔
انہوں نے کہا یہ مجالس و عزاداری الہی معاشرہ کے قیام کے لیے سب سے ذیادہ موثر ہیں بانیان مجالس اپنے فرائض دینی سے آگاہ ہوں اور اس مقدس منبر پر ایسے علماے کرام اور ذاکرین کو دعوت خطاب دیں جو امام مہدی علیہ سلام کے ظہور کے لیے اس معاشرہ کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا موجودہ دور میں سوشل میڈیا کے ذریعے جہاں ہر طرف بے حیائی اور برائی اپنے عروج پر ہے دشمن سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوان ذہنوں کو اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے استعمال کر رہا ہے وہیں مکتب اہلبیت کے پیروکاروں کو دشمن کے اسی ہتھیار سے اس کی چالوں کا مقابلہ کرنا ہے اور تعلیمات محمدی کو معاشرے میں دوام بخشنے کیلیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے پنڈ دادن خان میں 200سے زائد خواتین پر مقدمے کے اندراج کے خلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔نوٹس میں استفسار کرتے ہوئے کہا گیا روایتی جلوس برآمد کرنے پر بانی جلوس اور دو سو سے زائد سادات و مومنین خواتین پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے کے اندراج کا کیا جواز بنتا ہے۔
مقدمے کے اندراج کے بعد مومنین کے گھروں کی چادر ، چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے پولیس گھروں میں گھس جاتی ہے۔علاقے کا محاصرہ کر کے ہوائی فائرنگ معمول بن چکا ہیں۔ مومنین کے بچوں اور خواتین کو شدید طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں حکومت سے کہا گیا کہ انتظامیہ کے اس متعصبانہ طرز عمل اور خواتین کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت بلاجواز مقدمات کے اندراج پر پنجاب حکومت کی طرف سے اب تک اگر کوئی اقدامات کیے گئے ہیں تو ان سے آگاہ کیا جائے۔
وحدت نیوز(لاہور) جماعت اسلامی وومن ونگ کی جانب "تہذیب ہے حجاب" کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پینل ڈسکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا مشاہدہ کر رہی ہے کہ مغربی تہذیب و ثقافت تباہ اور زوال پذیر ہو چکی ہے مغرب کا نظام کھوکھلا اور پستی کا شکار ہے انہوں نے کہا اسلامی تہذیب و اقدار کو بچانے کے لیے ، اسلامی روایات اور قوانین کی پاسداری لازم ہے باحجاب خواتین معاشرے میں اعلی اقدار کے نفوذ اور اسلامی نظام قائم کرنے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا پروردگار نے عورت کی قدر و منزلت اور وقار برقرار رکھنے کے لیے پردے کا حکم دیا اور اپنے شرعی تقاضے پورے کرتے ہوئے اسے عملی میدان چاہے وہ علم کا میدان ہو ، یا سیاست کا ، کوئی ہنر ہو یا کاروبار اپنی صلاحیتیں استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔
انہوں نے کربلا کی شیر دل خواتین کی مثال بیان کرتے ہوے کہا کہ جب نواسہ رسول (ص) امام حسین (ع) اور ان کے اعوان و انصار شہید ہوگئے تو جناب زینب سلام اللہ علیھا کی سربراہی میں خواتین کی ٹیم نے اس دور میں کربلا والوں کا پیغام عام کیا جناب زینب سلام اللہ علیھا اور سید سجاد علیہ سلام کے خطبوں نے میڈیا کا کام کیا اور پیغام حسینی گھر گھر پہنچایا اور یزید کو رسوا و ذلیل کیا آج بھی سوشل میڈیا استعمال کرنے والی مائیں بہنیں اسلامی اقدار کے تحفظ اور حجابی ثقافت کو عام کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
وحدت نیوز(سکردو) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ و صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کنیز فاطمہ علی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہمارے شہدا اور غازیوں کی بے مثال بہادری و قربانیوں کا غماز ہے اس دن اہل پاکستان نے بے مثال قومی اتحاد کا مظاہرہ کیا اور اہل پاکستان دشمن کی جارحیت کے خلاف مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن دفاع وطن کے لیے ہر قسم کے خطرات کے خلاف ہمارا عزم مضبوط کرتا ہے اور دنیا کی کسی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان جتنی قیمت ادا نہیں کی۔قوم نے اس دن دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستانی قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس روز پاک فوج نے بےمثال جرأت و بہادری سے دشمن کی آرزوؤں پر پانی پھیرا، آج ہم ایک ایٹمی قوت ہیں اور ہماری افواج پہلے سے زیادہ تربیت یافتہ اور چوکس ہیں اور پاکستانی عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وحدت نیوز(لاہور)چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ اس دن دشمن نے پاکستانی قوم اور اس کی مسلح افواج کی طاقت و بہادری اور یقینِ کامل کو آزمانے کی غلطی کی تاریخ گواہ ہے کہ ہماری افواج نے جذبہ شہادت سے لبریز ہوتے ہوئے قوم کی دعاؤں اور بے مثال حمایت سے اپنے سے کئی گنا زیادہ مسلح اور طاقتور دشمن کو ایسی منہ توڑ شکست اور ذلت سے دوچار کیا کہ اسکا احساس برتری اور غرور خاک میں مل کر رہ گیا ۔
ان کا کہنا تھا یوم دفاع کے موقع پر ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں وطن عزیز کے عظیم شہیدوں کو کہ جنہوں نے اپنے پاک لہو سے اس مٹی کی بنیادوں کو سینچا اور اسے ناقابل تسخیر بنایا ۔انہوں نے کہا 1965 کی جنگ میں قوم اور مسلح افواج نے ثابت کیا کہ حجم اہمیت نہیں رکھتا۔ جذبہ، ولولہ اور جرأت و بہادری ہوتی ہے جو سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی کی ذات پر غیر متزلزل ایمان اور اپنے اسلاف کی تابندہ روایات سے اپنے جذبوں کو تقویت دے کرہمیں یہ عز م کرنا ہے کہ ہم پاکستان کوایک خوشحال اوراسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے انتھک محنت کریں گے۔
وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کی جانب سے محرم الحرام کے دوسرے عشرے میں ضلع اٹک کے تینوں یونٹس میں مجالس کا اہتمام کیا گیا۔جس سے مختلف عالمہ اور ذاکرین نے خطاب فرمایا۔
1.مجالس خمسہ 16محرم الحرام سے 20محرم الحرام اور یوم علی اصغر علیہ السلام اور بی بی سکینہ مرکزی امام بارگاہ حسینیہ کاملپور سیداں میں منعقد کیا گیا جس سے خانم چمن فاطمہ نے کردار سازی اور نہج البلاغہ کے موضوع پر بہت خطاب فرمایا۔
2.سنجوال یونٹ میں خواہر زینب رباب کے گھر عشرے ثانی 11محرم الحرام تا 20محرم الحرام کا اہتمام کیا گیا جس سے خانم ثریا مہتاب نے توحید اور امامت کے موضوع پر بہترین انداز میں روشنی ڈالی ۔
شین باغ یونٹ میں سوئم مجلس سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام پر خانم تلبیہ زینب نے تفسیر سورۃ الشمس بہت عمدگی سے بیان کی۔امام بارگاہ حسینیہ کاملپور سیداں میں مجالس کے دوران آئی ایس او کی طالبات کی معاونت سے کفش برداری کی ذمہ داری دی جارہی ہے جو کہ انشاء اللہ اربعین امام حسین علیہ السلام تک دی جائیں گی انشاء اللہ۔
وحدت نیوز(گلگت) مرکزی سیکرٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے جاری وڈیو پیغام میں کہا ہے کے عصر حاضر میں جس چیز کی سب سے ذیادہ ضرورت ہے وہ شیعہ سنی اتحاد کی فضا قائم کرنا ہے اس پر آشوب دور میں دشمن مختلف زرائع استعمال کر کے ہمارے نوجوانوں کو بے راہ روی کی طرف مائل کر رہا ہے دشمن سوشل میڈیا کا ہتھیار استعمال کر کے اپنے مقاصد کے حصول کو آسان بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کے دشمن کو پہچانیں کب تک ہم بغیر شعور کے آگے بڑھیں مقصد امام حسین کو سمجھیں اور اپنی ذمہ داری نبھائیں اور معاشرے کوباشعور بنائیں اور نوجوان نسل کو آگاہی بیداری دیں سوشل میڈیا اس وقت ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے سوشل میڈیا کو مثبت استعمال کریں اور کسی بھی قسم کے تفرقہ پھیلانے والے مواد سے اجتناب کریں انہوں نے کہا کے ہمیں نوجوان نسل کو آگاہی دینے کیلیے پروگرام کرنے ہوں گے تاکہ انہیں اس اہم ہتھیار کو دین کی ترویج اور تحفظ کے لیے استعمال کرنے پر ترغیب دی جا سکے ۔
ان کا مزید کہنا تھا شیعہ سنی اتحاد ہماری طاقت ہے شیعہ سنی اتحاد ہماری جیت اور دشمن کی ہار ہے دشمن اس اتحاد کو برباد کر کے خطہ میں اپنے مقاصد کا حصول کرتا ہے نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے زریعے بے قابو کیا جاتا ہے اور علاقے کا امن تباہ کرتا ہے خدارا دشمن کا ہتھیار نہ بنیں حکمت عملی سے کام لیں تاکے آپ معاشرہ ساز فرد بن سکیں۔