تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما احسان عطایاکی ایم ڈبلیوایم کے سیکریٹری امور خارجہ علامہ شفقت شیرازی سے ملاقات ، فلسطینیوں کی بھرپور حمایت پر اہل پاکستان سے اظہار تشکر

14 June 2021

وحدت نیوز(بیروت)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امورخارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سے فلسطینی مقاومتی رہنماء ، لبنان میں تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندہ جناب احسان عطایا نے ملاقات کی اورحالیہ فلسطین اسرائیل کشیدگی اور جنگ میں عوامی و حکومتی رد عمل اور فلسطین کی حمایت کے لئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

 ڈاکٹر سید شفقت شیرازی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے تمام مقاومتی جماعتوں کی ثابت قدمی کی تعریف کی اور انہیں باطل صہیونی طاقتوں کا مقابلہ کرنے اور ان پر عظیم فتح حاصل کرنےپر مبارکباد پیش کی۔

فلسطینی رہنماء نے اس فتح کو تمام عالم اسلام کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ فقط ہم ہی نہیں بلکہ اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دینے والے تمام لوگ مبارکباد کےمستحق ہیں اور باطل کے مقابل یہ ہم سب کی مشترکہ فتح ہے ۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ہماری ہر جانب توجہ تھی اور پاکستان سے عوامی و حکومتی رد عمل اورہماری حمایت میں جو بہترین موقف سامنے آیا اس پر ہم پاکستانی عوام، سیاسی و دینی رہنماؤں تمام جماعتوں اور بالخصوص مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شکر گزار ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree