علامہ تصور جوادی کی وفد کے ہمراہ صدر آزاد جموں کشمیر سرداریعقوب خان سے ملاقات

20 January 2014

وحدت نیوز(آزاد جموں و کشمیر) مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے وفد کی صدرریاست سرداریعقوب خان سے ملاقات ، صدر ریاست مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام 23جنوری کو دربار سہیلی سرکار منعقد ہونیوالی میلادِ مصطفی ﷺ کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے۔مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی قیادت سیکریٹری جنرل علامہ تصور نقوی الجوادی نے کی، وفد میں سید تصور عباس موسوی، مولانا طالب حسین ہمدانی، محسن رضا ایڈوکیٹ، سید سجاد سبزواری، سید اعجاز کاظمی ، سید اظہر شاہ،مولانا حمید نقوی،سید شفاعت کاظمی، سید وقار حسین ،ذیشان حیدرو دیگر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وزیر حکومت محترمہ فرزانہ یعقوب، چوہدری رشید ، اور صدارتی مشیر راجہ ساجد بھی صدرریاست کے ہمراہ تھے۔

 

صدرریاست سرداریعقوب خان نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر اور پاکستان میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے مجلس وحدت مسلمین کا کردار لائق تحسین ہے۔ آزادکشمیر تحریک آزادی کشمیر کے عنوان سے انتہائی حساس خطہ ہے ،آزادکشمیر بالخصوص مظفرآباد کے علماء و مذہبی رہنماؤں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ آزادکشمیر شیعہ سنی اتحاد کے حوالے سے دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے۔صدر ریاست نے کہا کہ خطہ، عزت،غیرت،احترام سب کا ایک ہے ہمارے پاس صرف ایک چیز رہ گئی ہے کہ ہم سارے اکٹھے رہیں کچھ قوتیں چاہتی ہیں کہ یہاں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو لہذا سب کو اسیک دوسرے کی محافل میں آنا جانا چاہیے ایک دوسرے کو کھلے دل سے سننا چاہیے تاکہ دوریاں جنم نہ لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آنی جانی چیز ہے خطہ کی فلا ح و کامرانی کیلئے حکومت اور تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو ملکر تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے علماء کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آزادکشمیر میں تمام مکاتب فکر کے علماء کے درمیان قائم امن و بھائی چارے کی فضاء کو مثال قرار دیتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں قیام امن کیلئے کردار ادا کریں۔آزادکشمیر میں محرم الحرام اور ربیع الاول میں امن و یکجہتی کی جو فضاء قائم رہی ہے اس پر تمام مکاتب فکر کے علماء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ رسول اسلام ﷺ کا درس امن و محبت اور بقائے باہمی کے سنہری اصولوں کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔محبت رسول ﷺاسلامی عقیدے کی اساس ہے۔کوئی بھی مسلمان رسول اللہ ﷺ اور اہل بیت رسول ﷺ کی محبت کے بغیر مسلمان ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتاہے۔رسول کریم ﷺ کی سنہری تعلیمات اور اسوہ حسنہ پر عمل کرکے معاشرے کی اصلاح و فلاح کا فریضہ سرانجام دیا جا سکتا ہے۔

 

مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام 23جنوری کو دربار سہیلی سرکار منعقد ہونیوالی میلادِ مصطفی ﷺ کانفرنس میں صدر ریاست کی خصوصی شرکت کی دعوت قبول کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ،آزادکشمیر میں امن و بھائی چارہ اور اتحاد بین المسلمین کیلئے عملی طور پر کوشاں ہے۔انشااللہ میلا دِ مصطفی کانفرنس اتحاد ووحدتِ امت کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی ہماری کوشش ہیکہ ریاست میں تمام مکاتب فکر کے حقوق کے تحفظ اور دوریوں کو دور کرنے کیلئے عملی اقدام کرے ہم ریاست میں بسنے والے تمام مکاتب فکر خوبصورت گل دستے سے تعبیرکرتے ہیں جسکا ہرپھول اپنی خوشبو سے ریاست کے ماحول کو معطر کررہاہے اس سلسلہ میں حکومت کو بھی پہلے سے بہتر انداز میں امن و آشتی کے ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔تاکہ تمام مکاتب فکر خود کو عملی طور پرریاستی امور میں حصہ دار سمجھتے ہوئے ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں بہتر کردار ادا کرسکیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree