مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ ضلع مظفرآباد کابینہ کی حلف برداری ، سید غفران کاظمی نے حلف لیا

18 October 2023

وحدت نیوز(مظفرآباد)مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ ضلع مظفرآباد کابینہ کی حلف برداری کا اجلاس مورخہ 17 اکتوبر 2023 بمقام کاظمی ہاؤس نزد مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری رح مظفرآباد منعقد ہوا جس میں سید  غفران علی کاظمی صدر عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ضلعی صدر عزاداری ونگ ابرار حسین بخاری سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔

اجلاس میں ضلعی صدر ابرار حسین بخاری نے اپنی کابینہ میں شامل ہونے والے ممبران مختیار حسین بھٹی سینئر نائب صدر، سید محسن علی رضا بخاری نائب صدر، راجہ سجاد حسین نائب صدر، سید امجد شاہ فاطمی جنرل سیکرٹری، سید فرقان علی نقوی پریس سیکرٹری سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

اجلاس میں صدر عزاداری ونگ آزاد کشمیر سید غفران علی کاظمی نے تمام ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عزاداری کے فروغ کے لیے اپنی صلاحیتوں حیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مل کر اقدامات کرنے ہونگے ہمارا مقصد خوشنودی محمد و ال محمد ص ہے ۔ عزاداری ہماری بقاء ہے اور اس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

 اجلاس کے اختتام پر علامہ سید تصور نقوی الجوادی سابق سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر، سید طالب حسین ہمدانی سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر و علامہ یاسر سبزواری صدر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی تائی محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree