وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان، گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان سعید الحسنین نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں بعض سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے مقامی اخبارات میں ایم ڈبلیوایم کے دفاع وطن کنونشن میں سید فیصل رضا عابدی کے خطاب سے متعلق تحفظات پر موقف اختیار کیا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم نے دفاع وطن کنونشن میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں بشمول پاکستان مسلم لیگ نواز گلگت بلتستان کے چیئرمین حافظ حفیظ الرحمان کو بھی خصوصی دعوت دی تھی، جبکہ سید فیصل رضا عابدی کو بھی ایک ملکی سیاسی راہنما کی حیثیت سے دعوت دی گئی تھی اور انکا بعض سیاسی و مذہبی جماعتوں کے حوالے سے تنقیدی موقف انکا ذاتی ہے، جس کا مجلس وحدت مسلمین سے کوئی تعلق نہیں اور ایم ڈبلیو ایم تمام سیاسی و مذہبی قوتوں کو یکجا کرنے اور گلگت بلتستان میں محبت، امن اور جمہوری روایات کے فروغ پر یقین رکھتی ہے، لہٰذہ ایسے تمام عناصر کو ایم ڈبلیو ایم کیخلاف بیان بازی سے باز رہنا چاہئے۔