6سال پرانا دیرینہ تصفیہ طلب مسئلہ آغا علی رضوی نے چند گھنٹوں میں حل کرکے انتظامیہ پر احسان کیا ہے، ڈی سی شگر

02 October 2022

وحدت نیوز(شگر) ڈپٹی کمشنرضلع شگر شہریار شیرازی نے کہا ہے کہ جو معاملہ پچھلے چھ سالوں سے حل نہیں ہو پا رہا تھا وہ آغا علی رضوی صاحب نے چند گھنٹوں میں حل کرکے عوام اور انتظامیہ پر احسان کیا ہے،جس پر آغاعلی رضوی صاحب کے مشکور ہیں۔

دیرینہ تصفیہ طلب ہسپتال کا معاملہ دونوں فریق اور انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد حل ہوگیا اور ہسپتال پر کام بھی شروع ہوگا۔ایم ڈبلیوایم ضلع شگر کے ضلعی سیکریٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت آغاسید علی رضوی نے کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنرضلع شگر شہریار شیرازی سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور علاقہ معززین شریک تھے۔

اس موقع پر ڈسی شگر نےکہا کہ جو معاملہ پچھلے6 سالوں سے حل نہیں ہو پا رہا تھا وہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا علی رضوی صاحب نے چند گھنٹوں میں حل کرکے عوام اور انتظامیہ پر احسان کیا ہے۔جس پر آغاعلی رضوی صاحب کے مشکور ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree