بغداد میں جنرل قاسم سلیمانی پر امریکہ کا حملہ پورے عالم اسلام پر حملے کے مترادف ہے، شیخ نیئرعباس

06 January 2020

وحدت نیوز(گلگت) بغداد میں جنرل قاسم سلیمانی پر امریکہ کا حملہ پورے عالم اسلام پر حملے کے مترادف ہے۔شیطان بزرگ ا مریکہ نے پورے عالم کو بدامنی کی جانب دھکیل دیا ہے ۔مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجوں اور بیڑوں کی موجودگی نے خطے کی امنیت کوتباہی کے دھانے پر کھڑا کردیا ہے۔جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس  پر حملہ کرکے امریکہ نے جنگ کا سائرن بجادیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے نومل میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ جنایتکار کے جرائم پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے جنرل قاسم سلیمانی کو ٹارگٹ کرنے پر سخت الفاظ میں مذمت کی۔ یہی امریکہ ہے جس نے پورے عالم کو بدامنی سے دوچارکردیاہے۔افغانستان کو تباہ وبربادکردیا،پھرعراق کو تہس نہس کردیا بعد ازاں شام میں پوری دنیا سے دہشت گردوں کو جمع کرکے شام کو مفلوج کرکے اسرائیل کیلئے راستہ ہموار کرنا چاہتا تھا لیکن یہی قاسم سلیمانی تھے جس نے امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملادیا تھا۔

انہوںنے کہاکہ عراق میں امریکی پشت پناہی میں داعش نے اسی فیصد علاقے پر قبضہ کرکے خون کی ندیاں بہادیں تھیں اور عراق کو تین حصوں میں تقسیم کرنا تھا جسے عالم اسلام کے عظیم فرزند جناب قاسم سلیمانی نے اسرائیل اور امریکہ کے ارادوں کو ناکام بناکراسلام ومسلمین کو عزت وشرف بخش دی۔امریکہ نے آج قاسم سلیمانی ،ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کو ٹارگٹ کرکے عراق اور شام میں اپنی شکست کا انتقام لیا ہے۔امریکہ ایک عرصے سے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش میں تھا ۔

انہوں نے کہا کہ قاسم  سلیمانی، ابو مہدی مہندس کی مظلومانہ شہادت نے پورے عالم اسلام میں غم وغصے کی لہر دوڑادی ہے اب امریکہ اپنے جرائم کی سزا بھگتنے کی تیاری کرلے، ہم شہید پرور ملت ہیں جسے شہادتوں سے نہ تو خوفزدہ کیا جاسکتا اور نہ ہی اپنے عزم وارادے سے پیچھے دھکیل دیا جاسکتا ہے۔ان شاء اللہ اس جنگ میں فتح ونصرت اسلام ومسلمین کی ہوگی اور امریکہ واسرائیل اور اس کے حواری ذلیل ورسو ا ہونے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree