ایم ڈبلیوایم جلد گلگت بلتستان انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کرے گی، آغا علی رضوی

24 December 2019

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین بھرپور کردار ادا کرے گی اور اس سلسلے میں بہت جلد امیدواروں کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے کہا امیدواروں کے انتخاب کے سلسلے میں سیاسی کونسل  فیصلہ کرے گی۔ میدان میں اتارنے والے امیدواروں کی اہلیت، تنظیمی فعالیت، دیانتداری اور سیاسی فہم کا خصوصی خیال رکھا جائے گا اور اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ عوام مطمئن رہیں ہم ایسے امیدواروں کو سامنے لائیں گے جو عوام کی خدمت کو عبادت سمجھیں اور ہر دکھ درد میں ساتھ دیں۔ عوامی مینڈیٹ کا سودا کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ گلگت بلتستان کی ستر سالہ محرومیوں کا اصل ذمہ دار حکمران طبقہ ہے جو عوام اور خطے کی نمائندگی کرنے کی بجائے اپنی کرسی کی فکر میں رہے اور کلوٹ بناکر عوام پر احساس جتاتے رہے۔ اس طویل عرصے میں جی بی پر حکومت وفاقی حکمران جماعت کی رہی ہے لیکن یہاں کے حکمرانوں نے خطے کے عوام کے ساتھ وفا نہیں کی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ عوام حقیقی نمائندوں کو سامنے لے آتے تو ان ستر سالوں میں خطے کو حقوق مل چکے ہوتے۔ ہم اداروں اور وفاقی حکمران جماعت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دلانے میں کردار ادا کرے۔ اب زمانہ گزر چکا ہے نئی نسل اور اس دور کے عوام کو مزید طفل تسلیوں سے بہلایا نہیں جاسکتا۔ حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والوں کی آواز دبانے کی بجائے حقوق دیکر منفی طاقتوں کا رستہ روک لیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree