اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی تکمیل اور تعاون پرمیٹروپولیٹن کارپوریشن کا شکر گذارہوں ، کونسلر رجب علی

15 January 2016

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری روابط اور کونسلر کربلائی رجب علی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے علاقے میں میٹرو پولیٹن کے ملازمین اپنا کام بخوبی انجام دے رہے ہیں، ا سٹریٹ لائٹز کا کام مکمل ہوگیا ہے اور مزید کاموں کا آغاز کرکے بحیثیت کونسلر علاقے میں اپنے خدمات سرانجام دیں گے۔

انہوں نے اپنے علاقے میں ا سٹریٹ لائٹز کی مرمت اور مزید لائٹز لگانے پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایس ڈی او شیخ سمیع مندوخیل، ایکیشن اشفاق بادینی ، لینس سپرڈنٹ نسیم اور ان کے عملے کے شکرگزار ہیں جنہوں نے عوام کی خدمت میں ہمارا ساتھ دیا اور ہمارے ساتھ پورا تعاون کرتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیئے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں جو مسائل نظرآتے ہیں ہم انکے حل کیلئے کوششیں شروع کر دیتے ہیں، علاقے کے عوام ہم پر اعتماد رکھتی ہے اور یہ ہمارا عظم ہے کہ ہم عوام کے امیدوں پر پورا اترے گے۔ آخر میں کربلائی رجب علی نے کہا کہ میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا اور علاقے میں اسٹریٹ لایٹز کے کام کی اجازت دی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree