علامہ راجہ ناصرعباس کی اپیل پر پاراچنار کے مظلومین کی حمایت میں کوئٹہ کا احتجاجی دھرنا چارروز سے جاری

28 December 2024

وحدت نیوز (کوئٹہ) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شہداء چوک علمدار روڈ کے مقام پرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر پاراچنار کے مظلوم مومنین سے اظہار یکجہتی کے لئے جاری دھرنے کو چار روز مکمل ہو گئے۔ مظاہرین شدید سردی کے باوجود پاراچنار کے محاصرے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

دھرنے میں خواتین، بزرگ اور بچوں سمیت عوام الناس کثیر تعداد میں شریک ہیں۔ انکا مطالبہ ہے کہ پاراچنار کے راستے کھول کر عوام تک ادویات، خوراک اور دیگر اشیائے ضرورت پہنچائی جائے اور قیام امن کو یقینی بنائی جائے۔

 مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک پاراچنار کی کشیدہ صورتحال کو بہتر بنا کر مرکزی دھرنے سے مذاکرات نہیں ہوتے کوئٹہ میں بھی دھرنا جاری رہے گا۔

 کوئٹہ میں جاری دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، مجلس علمائے مکتب اہلبیت، پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی تنظیموں کے رہنماء شرکت کرکے پاراچنار کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کر چکے ہیں، جبکہ مزید سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree