پاراچنار، رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد کی ایم ڈبلیوایم دفتر میں تھوڑ پھوڑ ضروری قیمتی اشیاء ہمراہ لے گئے

26 January 2025

وحدت نیوز(پاراچنار) مظلومین پاراچنار کے حقوق کی آواز بلند کرنے اور شیعہ سنی وحدت کیلئے آواز اٹھانے کے جرم میں نامعلوم افراد نےپاراچنار میں ایم ڈبلیو ایم کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔

 میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں مسرت کاظمی ،شفیق مطہری ،ساجد کاظمی، آغا سرفراز اور دیگر رہنماؤں نے بتایا کہ نامعلوم افراد رات کی تاریکی میں ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینیئر حمید حسین اور تحصیل چیئرمین آغا مزمل حسین کے دفتر کا تالا توڑ کر دفتر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کر کے قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔

 رہنماؤں نے کہا کہ نا معلوم افراد واکی ٹاکی سیٹ، سولر اور بیٹریوں کے علاوہ لیپ ٹاپس اور دوسرے قیمتی چیزیں بھی لے گئے اور ایم این اے کے ڈرائیور کا باکس توڑ کر اس سے بھی نقدی اور دوسری چیزیں لے گئے ہیں۔

 رہنماوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، تحصیل چیئرمین آغا مزمل حسین کو تھری ایم پی او کے تحت گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کر لیا ہےاور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree