ولایت فقیہ کے الہی و نبوی و حسینی نظریئے سے وابستگی آئی ایس او کا طرہ امتیاز ہے، علامہ سبطین حسینی

23 May 2014

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے کہا ہے کہ آئی ایس او پاکستان ایک شجرہ طیبہ ہے، وہ شجرہ طیبہ جس نے ہزاروں انسانوں کی ہدایت کی اور ان کے لئے دارین میں سعادت کے لئے بساط فراہم کی۔ آئی ایس او وہ الہی کاروان ہے جس کے راہیوں نے مصائب اور آلام جھیلے لیکن سربلندی و سرفرازی کے ساتھ اپنی تابندہ روایات و درخشاں مستقبل کے لئے کوشاں رہے۔ آئی ایس او وہ جنتی جماعت ہے، جس کے بہت سارے شیدائیوں نے سرخ شہادت، راہ امام حسین علیہ السلام پر چل کر شہادت کو گلے لگایا اور ملت کی رگوں میں جنتی حرارت ایجاد کی۔ وطن پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا دفاع ہو یا نسل جوان کا اسلامی و قرآنی مستقبل، غرض ہر موقع پر اس بااخلاق تنظیم نے اسلام و قرآن کا دفاع کیا۔ استعمار، استبداد اور دیگر شیطانی قوتوں کی پاکستان میں درسگاہوں پر شدید ثقافتی یلغار کے باوجود ہزاروں جوانوں کی دین و دیس سے وابستگی آئی ایس او ہی کی مرہون منت ہے۔ ولایت فقیہہ کے الہی و نبوی و حسینی نظریئے سے وابستگی اور نظام مرجعیت و ولایت سے والہانہ محبت آئی ایس او کا طرہ امتیاز ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree