وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات سید عدیل عباس زیدی نے بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں بے گناہ پاکستانی شہریوں کی شہادت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاک فوج کے صبر کا مزید امتحان نہ لے، حکومت پاکستان فوری طور پر اس سلسلے کو روکنے کیلئے ہرممکن اقدام کرے، وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پر حکومت پاکستان کا کوئی ٹھوس ایکشن نہ لینا افسوسناک ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کئی روز سے مسلسل پاکستانیوں کو شہید کر رہا ہے جبکہ نواز شریف نریندر مودی کیلئے تحائف بھجوانے میں مصروف ہیں، نواز حکومت اپنی تمام تر توانائیاں اپنی بادشاہت بچانے میں صرف کر رہی ہے، اسے ملکی و قومی ایشوز میں کوئی دلچسپی نہیں، عدیل عباس زیدی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت خطہ کا تھانیدار بننے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، نواز شریف اپنی بادشاہت کو بچانے سے توجہ ہٹا کر بھارتی جارحیت کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔