ملی یکجہتی کونسل کو نچلی سطح تک فعال کرنیکی ضرورت ہے، علامہ سبطین الحسینی

07 June 2014

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے کہا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل کو نچلی سطح تک فعال کرنے کی ضرورت ہے، اتحاد امت کے ذریعے ہی دشمن اسلام و پاکستان کو شکست دی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز المرکز اسلامی پشاور میں منعقدہ ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ملی یکجہتی کونسل کو نچلی سطح تک فعال کیا جائے، ہم اتحاد ملت کانفرنسز ہر علاقے میں منعقد کرائیں، ہمیں چاہیئے کہ جمعہ کے خطبات میں خود جا کر شرکت کریں، انشاءاللہ اگر ہماری کوشش رہی تو وہ وقت دور نہیں کہ جب پاکستان میں بھی امن کی فضاء قائم ہو جائے گی اور دشمن پاکستان و دشمن اسلام کو شکست ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آج صرف عہدوں تک نہیں، صرف کمیشنوں تک نہیں بلکہ ہر مسئول کو اپنی اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے ادا کرنا ہوگی، اور اگر ہم نے اتحاد و وحدت کے حوالے سے کوئی غفلت برتی تو کل خدا کے سامنے جواب دہ ہونا ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree