حویلیاں میں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے یوم امام حسین (ع)پرتقریب کا انعقاد

06 June 2014

وحدت نیوز(ایبٹ آباد) تحصیل حویلیاں میں مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے زیر اہتمام تین شعبان کو یوم امام حسین (ع) کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد اور تحصیل حویلیاں کے اہم عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی۔ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول (ص) کے بعد تحصیل حویلیاں کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نجم الحسن نے مولا امام حسین علیہ السلام کی شان میں منقبت پڑھتے ہوئے ان سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ اس کے بعد سیکرٹری مالیات ذاکر اہلبیت (ع) سجاول حسین جعفری نے ہدیہ منقبت پیش کی اور تحصیل حویلیاں کی معروف مذہبی و سماجی شخصیت گوہر الرحمن خان نے بھی امام عالی مقام کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ آخر میں ڈسٹرک ایبٹ آباد کے سیکرٹری جنرل سید مدثر علی کاظمی نے اپنے خطاب میں تمام ممبران کو یوم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر امام عالی مقام سے عشق اور محبت کا درس دیتے ہوئے فرمایا کے امام عالی مقام سے عشق اور محبت کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہمیں محمد و آل محمد (ص) کی خوشی میں خوش اور ان کے غم میں غمگین ہونا چاہئے، اسی میں ہماری نجات ہے۔ خطاب کے بعد ضلعی سیکرٹری جنرل نے دعا کے ساتھ تقریب کا اختتا م کیا۔ تقریب کے اختتام پر امام حسین (ع) کی ولادت با سعادت کی خوشی میں تمام ممبران نے ملکر کیک کاٹا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree