اہل تشیع پاکستانیوں کی دل آزاری پر مبنی متنازعہ اخباری اشتہارکامعاملہ، ایم ڈبلیوایم کا بروقت اقدام، ٹی ایم او بنوں معطل

20 March 2017

وحدت نیوز (بنوں) روزنامہ آج میں شائع ہونے والے انتہائی متنازعہ اشتہار کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے بروقت ایکشن پر ٹی ایم او بنوں اور آفس مسئول کو معطل کردیا گیا ہے۔ تحصیل ناظم بنوں اور ٹی ایم او بنوں کی جانب سے خاکروب کی خالی آسامی کے لئے روزنامہ آج میں اشتہار دیا گیا تھا، جس میں مذہب کے خانے میں غیر مسلم کے ساتھ شیعہ کا لفظ بھی لکھا گیا۔ جس پر اہل تشیع میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ اس معاملہ کا مجلس وحدت مسلمین نے بروقت نوٹس لیتے ہوئے نہ صرف صوبائی حکومت کو اپنے شدید تحفظات و خدشات سے آگاہ کیا بلکہ صوبائی و ضلعی حکومت کے خلاف کمپین کا بھی عندیہ دیا، دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی عہدیداران نے ضلعی حکومت کے ذمہ داران سے بھی روابط کئے،  بنوں کے میئروناظم ملک احسان اللہ خان نے رات گئے ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی کو فون کرکے متنازعہ اور دل آزاراشتہار کی تشہیرپرمعذرت طلب کی،اس اشتہار کو پریس میں دینے والے ذمہ دار کو سزا دیکر معطل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور  کل 20مارچ کو میڈیابلاکر پریس کانفرنس کرنے،اوردل آزار الفاظ واپس لیکر مناسب اشتہار نشر کرنے کابھی وعدہ کیا اور اس واقعہ کے فورا بعد سیکرٹری خیبر پختونخوا نے ٹی ایم او بنوں اور آفس سپرنٹنڈنٹ کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ تحصیل ناظم نے بتایا کہ Clerical Mistake سے اشتہار میں شیعہ  لکھا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تحصیل ناظم بنوں کل ایم ڈبلیو ایم کے راہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree