محکمہ اوقاف اپنا قبلہ درس کرے ،کوٹلی امام حسینؑ پر کسی قسم کی ہیرا پھیر ی نہیں کرنے دیں گے،علامہ غضنفر نقوی

04 February 2017

وحدت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) محکمہ اوقاف اپنا قبلہ درس کرے ،کوٹلی امام حسین پر کسی قسم کی ہیرا پھیر ی نہیں کرنے دیں گے، ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکریٹری جنرل علامہ غضفر نقوی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ ہم اگر چاہیں تو کوٹلی کو منٹوں میں قبضہ مافیہ اور اوقا ف سے آزاد کر اسکتے ہیں۔لیکن ہم لاءاینڈآرڈر کو خراب نہیں کرنا چاہتے ۔کوٹلی امام حسین ہماری قومی جاگیر ہے۔محکمہ اوقاف اور دوسری کالی بھیڑیں اس سے دور رہیں ورنہ انجام برا پائیں گے۔حکومت اس معاملے کو سنجیدہ لیے ورنہ ہم راست اقدام پر مجبو ر ہو جائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree