وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری روابط علامہ علی انور جعفری کی والدہ محترمہ نسیم زہرہ بنت علی اعظم رضائے الہی ٰسے انتقال کرگئیں، مرحومہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری،ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی، مرکزی سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین، مرکزی سیکریٹری اطلاعات مہدی عابدی ، کراچی کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل انجینئر رضا نقوی ، علامہ مبشرحسین ، کراچی کے تمام ضلعی سیکریٹری جنرل صاحبان اور ملک بھر سے تنظیمی ذمہ داران نے مرحومہ کے پسماندگان خصوصاًعلامہ علی انور جعفری سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا ہے،جبکہ مرحومہ کی مغفرت کی دعاکی ہے، مرحومہ کی نماز جنازہ مسجد خیر العمل انچولی میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی کی زیر اقتداء اداکی گئی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، آغا نقی ہاشمی،علامہ صادق رضا تقوی اور صوبائی، ڈویژنل ، ضلعی رہنماؤں سیاسی ومذہبی شخصیات اور کارکنان سمیت مومنین و مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مرحومہ کو آہوں اور سسکیوں میں قبرستان وادی حسین ؑ میں سپرد لحد کیا گیا۔