مشہور زمانہ کرکٹ شائق چوہدری عبد الجلیل المعروف چاچا کرکٹ کی مجلس وحدت مسلمین سندھ سیکریٹریٹ آمد

15 December 2021

وحدت نیوز(کراچی) مشہور زمانہ کرکٹ شائق چوہدری عبد الجلیل المعروف چاچا کرکٹ کی مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ سیکریٹریٹ آمد، صوبائی رہنماؤں علامہ سجاد شبیر رضوی، ناصرالحسینی ودیگر رہنماؤں سے ملاقات ، سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو بھی کی۔

واضح رہے کہ چوہدری عبد الجلیل المعروف چاچا کرکٹ کا تعلق پنجاب کے ضلع سیالکوٹ سے ہے اور وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے دنیا بھرمیں منعقد ہونے والے کرکٹ میچز میں شرکت کرتے ہیں، ان دنوں وہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز سے لطف اندوز ہونے کیلئے کراچی میں قیام پذیر ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree