ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے وفد کی علامہ صادق جعفری کی زیر قیادت ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس سے ملاقات

28 June 2021

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد کی ڈویژنل سیکرٹری جنرل مولانا محمد صادق جعفری کی قیادت میں CCPOکراچی، ایڈیشنل آئی جی جناب عمران یعقوب منہاس سے CCPOآفس میں ملاقات۔

محرم الحرام کے سلسلے میں شہر کراچی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بر قرار رکھنے کے لئے مضبوط کورڈینیش کی ضرورت اور علمائے کرام اور زاکرین عظام پر من گھڑتFIRsکے سلسلے کی روک تھام پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

 مجلس وحدت مسلمین کراچی کے وفد نے محرم الحرام سے قبل علمائے کرام کی سیکیورٹی واپس لینے پر تشویش کا اظہار کیا۔ CCPO کراچی کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔ وفد میں علامہ مبشر حسن، مولانا آل حسن، عسکری رضا، میر تقی ظفر، زین رضوی بھی شامل تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree