خدا نےزمین پر الٰہی نمائندے آدمی کو’ انسان‘ بنانے کے لئےبھیجے،مولانا سید سفیر علی نقوی

23 June 2021

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین سولجر بازار یونٹ ضلع جنوبی کراچی کے تحت مسجد و عزا خانہ ابو طالبؑ سولجر بازار میں ہفتہ وار دروس کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس ہفتے امام رضاؑ کی ولادت کی مناسبت سے درس منعقد کیا گیا،جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید سفیر علی نقوی نے کہا کہ خدا نے الہٰی نمائندوں کو ہدایت کے لئے بھیجا ہے۔خدا کے نمائندے اس لئے آئے تاکہ آدمی کو انسان بناسکے۔

مولانا سید سفیر علی نقوی نے بتایا کہ امام رضاؑ کی والدہ ماجدہ غیر معصومہ ہونے کے باوجود عصمت کے اعلٰی درجہ پر فائز تھیں۔امام موسٰی کاظم علیہ السلام نے 17افراد کو جمع کیا اور امام علی رضاؑ کی ولایت کا اقرار لیا۔امام رضاؑ کے والد گرامی حضرت موسٰی کاظم نے کبھی ظالم کے سامنے سر نہیں جھکایا تھا،اسی طرح امام رضاؑ نے بھی اپنے والد کی سیرت کو اپنایا اور ہمیشہ مظلوم کے ساتھی اور ظالم کے مقابلے پر کھڑے رہے۔مامون نے اپنے دربار میں امام رضاؑ کی اہمیت کم کرنے کے لئے ماحول بنانے کی کوشش کی،مگر وہ خود امامؑ کی تعظیم کرنے پر مجبور ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امام رضاؑ کو چار سال میں کچھ موقع ملا جس سے وہ دین کا پیغام لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔امام رضاؑ پر زندگی تنگ کرنے کی کوشش کی گئی،مگر آج ان کا روضہ مبارک طویل رقبہ پر پھیلا ہوا ہے اور ہر مومن کے دل میں نقش ہے ۔ آئمہ اطہارؑ ہم سے صرف خلوص کے متقاضی ہے ۔ امام رضاؑ نے بتایا کہ کھانے سے قبل اور بعد میں نمک چکھنے سے 70 قسم کی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔جس کا اعتراف آج سائنس بھی کرچکی ہے۔

مولانا سفیرعلی نقوی کا کہنا تھا کہ امامؑ موقع پرست نہیں ہوتا ۔ امامؑ وقت کا نہیں ہوتا ہے بلکہ امامؑ زمانوں کا ہوتا ہے۔ درس کے اختتام پر شہید مظفر علی کرمانی اور شہید نظیر عباس کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اس سے قبل برادر سید شہریار مہدی نے قرآن پاک کی تلاوت کی اورامام رضاؑ کی شان میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree