سعودی عرب کے بعددنیا بھر میں اولیائے کرام ؒکے مزارات کو تکفیری سوچ کے حامل گروہ سے خطرہ ہے، علامہ مقصودڈومکی

12 June 2019

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین آئی ایس او اصغریہ کے زیراہتمام یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے یوم احتجاج و یوم سوگ منایا گیا۔ مرکزی امام بارگاہ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی آغا سیف علی ڈومکی سید شبیر علی شاہ حسن رضا غدیری نذیر حسین دایو اللہ بخش سجادی اویس احمد جکھرانی نے کی۔

 اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہاہے کہ آل سعود نے آئمہ اہل البیت ع اور اولیاء کرام کے مزارات ڈھا کر سنگین جرم کیا ہے آل سعود کی شریعت میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو چومنا حرام جبکہ یمنی مسلمانوں کا قتل عام جائز ہے۔ آل سعود کی شریعت میں جنت البقیع کی زیارت حرام جبکہ امریکیوں کے ساتھ ناچنا اور شراب پینا حلال ہے۔ آل سعود اسلام اور امت مسلمہ کے دشمن ہیں۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اولیائے کرام ؒکے مزارات کو تکفیری سوچ کے حامل گروہ سے خطرہ ہے، جنہوں نے ہر جگہ اولیائے کرام کے مزارات کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اہل بیت اطہار ؑ اور اولیائے کرام کے مزارات تبلیغ دین اسلام اور ھدایت بشریت کا مرکز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر آج یوم احتجاج منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ جلد ہی جنت البقیع اور جنت المعلیٰ دوبارہ تعمیر ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree