حکومتی وعدہ خلافیوں اور مساجدامام بارگاہوں کی سکیورٹی کلوز کرنے کے خلاف ایم ڈبلیوایم حیدرآباد کا احتجاج

22 February 2019

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی جانب سےضلعی سیکریٹری جنرل رحمٰن رضا ایڈوکیٹ کی قیادت میںمسجد قائم آل محمد حسین آباد کے سامنے بعد نماز جمعہ سانحہ شکار پور میں شہداء کمیٹی سے کئیے گئے معاہدوں پر عملدرآمد نا کرنے شیعہ مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کلوز کرنے کے خلاف صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی کی ہدایت پر  احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس میں ضلعی ترجمان علامہ گل حسن مرتضوی، سیکریٹری تبلیغات علامہ ملازم حسین نے اپنے خطاب میں سندھ گورنمنٹ۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور اعلیٰ سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ شکار پور شہداء کمیٹی سے کئیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرے اور فوری مطالبات تسلیم کرے،اس موقع پر ضلعی ڈپٹی سید صفدر عباس، رابطہ سیکریٹری شکیل حیدر، سیکریٹری نشرواشاعت عابد علی قریشی کے ساتھ مومنین نے بڑی تعداد میں شرکت کی.



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree