وحدت نیوز(کراچی) سید علی حسین نقوی سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی پر دھشت گردوں کی جانب سے کیئے جانے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھشت گرد کراچی کا امن تباہ کرنے کی کوشش میں مسلسل مصروف ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے عوام کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ علی رضا عابدی اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنان پر حملہ دھشت گردوں کی جانب سے کراچی کے امن کو سبوتاژ کرنے کرنے کی سوچی سمجھی اور منظم سازش ہے۔
سید علی حسین نقوی نے اپنے بیان میں سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ علی رضا عابدی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔