ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنمازین رضوی کے والد کا انتقال، قائدین کااظہار تعزیت

27 July 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع وسطی کے سابق سیکریٹری جنرل اور خیرالعمل فاؤنڈیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری برادر زین رضا رضوی کے والد سید سبطین رضا رضوی کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی صوبائی او ر ضلعی رہنماوں نے افسوس او ر تعزیت کا اظہار کیا ہے، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی مہدی عابدی،مرکزی سیکریٹری فلاح وبہبود علامہ باقر عباس زیدی، صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی،کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل میثم عابدی اور دیگر نے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ  برادر زین رضوی اور ان کے اہلِ خانہ کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند اور انکو شہدائے کربلا ؑکے ساتھ محشور فرمائے اور بردار زین رضوی اور انکے اہلِ خانہ کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ مرحوم سید سبطین رضا رضوی گذشتہ ایک ہفتے سے کراچی کے مقامی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے اور جانبرنا ہو سکے،  مرحوم کی نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ کاروانِ حیدری نیو کراچی سیکٹر 11-D میں ادا کی گئی ، اس موقع پر مرحوم کے اہلِ خانہ سمیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں علامہ سید باقر زیدی، سید محسن شہریار، کراچی ڈویژن اور ضلع وسطی کے رہنماؤں، کارکنان سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور مومنین کی کثیر تعداد شریک تھی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree