ملتان، ایم ڈبلیوایم کے وفد کی شہید میجر جہانزیب کے ورثاء سے ملاقات، علامہ راجہ ناصرعباس کا تعزیتی پیغام پہنچایا

22 February 2014

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے ایک وفد کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر گزشتہ دنوں پشاور میں دہشتگردوں کی کاروائی کے نتیجے میں شہید ہونے والے میجر جہانزیب عدنان کے والد لیفٹینٹ ریٹائرڈ کرنل نور محمد اور اُن کے بھائی سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں علامہ سید طاہر عباس نقوی، علامہ تہذیب الحسن، محمد عباس صدیقی اور ثقلین نقوی شریک تھے۔ علامہ سید اقتدار نقوی نے شہید جہانزیب عدنان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شہید میجر عدنان ہماری قوم کا ایک ایسا باب تھا جس سے دشمن نہ صرف خوفزدہ تھا بلکہ شہید جہانزیب عدنان دشمن کی آنکھ کا کانٹا بن چکا تھا، شہید جہانزیب عدنان ایک نڈر، بہادر، جرآت مند اور شجاع آفیسر تھا اُن کے والدین کو جہاں تعزیت پیش کرتا ہوں وہیں مبارک باد بھی پیش کرتا ہوں کہ خداوند متعال نے آپ کے بیٹے کوشہادت جیسی عظیم نعمت سے نوازا۔

 

تعزیت کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سیدا قتدار حسین نقوی نےشہید کے اہل خانہ سے گفتگو کر تے ہو ئے  کہا کہ مجلس وحدت مسلمین شہدائے پاکستان کے خانوادوں کے ساتھ ہے۔ جو لوگ ہمارے بے گناہ اور نہتے شہریوں، پولیس، ایف سی اور پاک فوج کے نوجوانوں کو نشانہ بناتے ہیں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ ان درندہ صفت نام نہاد انسانوں سے مذاکرات کی باتیں کر رہے ہیں وہ ملک اور قوم دونوں کے دشمن ہیں۔ اس موقع پر اُنہوں نے آرمی چیف راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ اگر آپ کو پاکستانی عوام کے لاشے نظر نہیں آتے تو کم از کم اپنے فوجی بھائیوں کی لاشوں کو دیکھ لیں آخر کب تک ہم اپنے پیاروں کی لاشیں اُٹھاتے رہیں گے۔ آج پوری قوم آپ کے انتظار میں ہے ان حکمرانوں کے پاس قوت فیصلہ نہیں ہے خدا نہ کرے کہ کہیں عوام یہ نہ سمجھے کہ آپ میں بھی قوت فیصلہ نہیں ہے۔ اب وقت آگیا ہے ان شرپسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree