علامہ اقتدار نقوی کا نشتر ہسپتال کا دورہ، سانحہ بھکر کے زخمیوں کی عیادت کی

24 August 2013

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے ایک وفد کے ہمراہ نشتر ہسپتال میں گزشتہ روز کوٹلہ جام اور دریاخان میں تکفیریوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ زخموں کی شدت کی وجہ سے بھکر ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے تین زخمیوں کو رات گئے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں علامہ اقتدار نقوی کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی، سید دلاورعباس زیدی، مرزا وجاہت علی کے علاوہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے صدر تہورحیدری شامل تھے۔ زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ سرپرستی میں ہونے والے سانحے کی پُرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر سانحہ کے ذمہ داران کو فی الفور گرفتار نہ کیا گیا تو حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پورے پاکستان کی طرح ملتان میں بھی سانحہ بھکر کے خلاف احتجاج کرے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree