علامہ اصغر عسکری کی وفد کے ہمراہ نومنتخب رکن قومی اسمبلی اسد عمر سے ملاقات ، کامیابی پر مبارک باد

23 August 2013

وحدت نیو ز( اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ایک نمائندہ وفد نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 48اسلام آباد سے کامیاب ہو نے والے تحریک انصاف کے امیدوار اسد عمر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ،اور انکی کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کی، میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ اصغرعسکری نے کی جب کے وفد کے دیگر ارکان میں خیرالعمل فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکریٹری نثار علی فیضی اور میڈیا کورڈینیٹرحسنین زیدی،ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد کے سیکریٹری جنرل ظہیر عباس نقوی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل نوید نقوی اور ضلعی ایڈوائزرڈاکٹر اجتبیٰ شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی حلقہ این اے 48اسلام آباد سے کامیاب ہو نے والے ایم ڈبلیو ایم کے حمایت یافتہ پی ٹی آئی کے امیدوار اسد عمر کو مبارک باد دینے کے لیئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ایک نمائندہ وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں نو منتخب رکن قومی اسمبلی اسد عمرسے ملاقات کی ۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے انہیں کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

علامہ اصغرعسکری نے کہا کہ الحمد اللہ اسلام آباد کے عوام نے آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ، آپ کی کوشش ہو نی چاہیئے کہ اپنے حلقے کی عوام کی خدمت کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ،اسلام میں سیاست خدمت خلق خدا کا دوسرا نام ہے ، اور ہماری سیاست کو محور و مقصد عوام الناس کی خدمت ہو نا چاہیئے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے استحکام اور بقاء کے لئے پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام محب وطن قوتوں کو سپورٹ کر نے کے لئے تیار ہے ۔

تحریک انصاف کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا ، ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اسد عمر کا کہنا تھا کہ  تحریک انصاف عدالت اور انصاف کے نعرے سے اٹھی ہے جوکہ ایک مقدس نعرہ ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے کی اہم ضرورت بھی ہے انصاف اور عدالت کے سبب ہی امام علی( ع) کو شہید کیا گیا لہذا تحریک انصاف کے راستے میں بھی بہت سی روکاوٹیں کھڑی کی جاسکتیں ہیں لیکن امیدہے کہ تحریک انصاف ملک میں انصاف کی جدودجہد جاری رکھے گی ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ میری کامیابی میں مجلس وحدت مسلمین کا کردار بھی قابل تعریف ہے ، میں اپنی کامیابی پر ایم ڈبلیو ایم کے قائدین اور کارکنان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ انشاء اللہ میری کوشش ہو گی کے تحریک انصاف اور مجلس وحدت کے درمیان رابطے برقرار رہیں ، اور ہم جمہوریت کی بقاء اور عوام کی خدمت کے لئے مشترکہ کو ششیں جاری رکھ سکیں ۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا سیل  انچارج چوہدری رضوان ، پرنسپل سیکریٹری عون علی اور اسلام آباد کے صدر عامر مغل بھی موجود تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree