سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم ضلع اوکاڑہ انوار شاہ کے گھر پر مسلح افراد کی فائرنگ

21 February 2014

وحدت نیوز(دیپال پور)مذہبی تنظیم کے ضلعی عہدیدار کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ علاقے میں خوف ہراس تھانہ سٹی دیپال پور میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج تٖفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح چھ بجے نامعلوم تین افرادضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سید انوار شاہ زیدی گھر کے باہر آئے اور دروازہ پر دستک دی تو اندر سے سید انوار شاہ زیدی نے پوچھا کون تو باہر سے آواز آئی کہ باہر آؤں تمہارے ساتھ کام ہے اور ساتھ ہی دروازے کو دھکے دینے شروع کر دئیے اور ہوائی فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کے شور سے اہل محلہ جاگ گئے جس پر نامعلوم ملزمان ہوائی فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے اور جاتے وقت کہا کہ تمہیں مقامی تنظیم کے ساتھ چپقلس کا مزہ چکھا دیں گے سید انوارلحق شاہ کی درخواست پر تھانہ سٹی دیپال پور میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید انوار شاہ زیدی اور دیگر ضلعی عہدیدران مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ دہشت گردوں کے آلہ کار افراد جو اپنے خلاف ہر آواز کو خاموش کرنا چاہتے ہے دہشت گرد بھی اور ان کے آلہ کار کالعدم جماعت بھی سن لیں ہم جب تک زندہ ہیں اس ملک او ر اسلام دشمن قوتوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ڈی پی او اوکاڑہ بابر بخت قریشی نے واقع پر دیپال پور پولیس کو ہدایت کی اس تفتیش پر تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر میرٹ کو قطعی یقینی بنایا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree