سانحہ راولپنڈی میں گرفتار آخری اسیر کی رہائی تک احتجاج جاری رہیگا،علامہ اصغر عسکری

22 February 2014

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سانحہ عاشورہ راولپنڈی کے اسیروں کی رہائی کے لئے حمایت مظلومین کے عنوان سے شروع کی جانیوالی تحریک کے دوران امام بارگاہ یادگار حسینی راولپنڈی میں ایک بڑا احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری، اسلام آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل ظہیر نقوی اور راہنما راحت کاظمی نے خطاب کیا، مقررین نے حکومت کی طالبان نواز پالیسیوں اور ملت تشیع کے ساتھ اپنائے جانیوالے جارحانہ رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سانحہ عاشور کی آڑ میں بلاجواز گرفتار کئے جانیوالے ملت تشیع کے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ اسیران ملت تشیع لاوارث نہیں، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جب تک ہمارے تمام اسیروں کو رہا نہیں کیا جاتا، انہوں نے کہا سانحہ راولپنڈی پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی ایک سنگین سازش تھی جسے شیعہ اور سنی مسلمانوں نے وحدت کی قوت سے ناکام بنایا، حکمرانوں کا جانبدارنہ رویہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ اس سازش میں پوری طرح ملوث ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب کے حکمرانوں نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو دو مارچ کو پریس کلب راولپنڈی کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree