ایم ڈبلیوایم کا مائنزاینڈ منرلز ایکٹ اور گرین ٹورزم کے خلاف تمام اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک کے آغاز کا اعلان

15 April 2025

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کی سیاسی کونسل کا اجلاس سیکرٹری سیاسیات و رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری کی قیادت میں گلگت میں منعقد ہوا۔

 اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما غلام عباس، سابق رکن اسمبلی حاجی رضوان، عارف حسین قنبری، مطہر عباس و اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم نے شرکت کی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال، امن و امان، عوامی مسائل اور دیگر اہم ایشوز پر گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں گلگت بلتستان میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ، منجمد ترقیات، ہڑتال پر بیٹھے وکلا کے مطالبات،سوست پورٹ پر مقامی تاجروں کے ساتھ جاری ناروا سلوک ،وسائل کی غیرمنصافہ تقسیم، مختلف علاقوں کے ساتھ معاندانہ سلوک اور خطے کی معدنیات کو عوام سے چھیننے کے حوالے جاری عوام دشمن فیصلوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

 اجلاس میں واضح کیا گیا کہ گلگت بلتستان کی معدنیات پر یہاں کے عوام کا حق ہے گزشتہ سال سے عام عوام کو مختلف حربوں کے ذریعے مائننگ سے روکنے کی کوشش ہوتی رہی اور اب عالمی سرمایہ کاروں کو لانے کی وفاقی کوشش کسی صورت قابل برداشت نہیں ہوگی۔ مائنگ اینڈ کنسیشن رول میں پہلے سے ہی تحفظات موجود تھے اب اس میں ہونے والی ترمیم کا موجودہ حکومتی اراکین اور گورنر کے علاوہ کسی کو علم نہیں ہے۔ پالیسی لیول کی چیزوں کو اسمبلی میں لائے اور پبلک کئے بغیر منظور کرانا ناقابل قبول ہے۔ معدنیات ہی اس خطے کا اہم ترین پوٹینشل ہے جسے چھینے نہیں دیا جا جائے گا۔ اسی طرح گرین ٹورزم بھی عوامی خواہشات کے برخلاف لائی گئی اور مزید آگے بڑھنے کی کوشش کی جائے تو وسیع پیمانے پر عوامی ردعمل آئے گا۔

اجلاس میں دیامر متاثرین ڈیم کی مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر متاثرین کے مطالبات کو حل کیے جائیں۔ دھرنوں اور سختی کی نوبت تک آنے کا ذمہ دار واپڈا حکام ہیں جنکی غفلت کے سبب دیامر کے عوام پر ظلم ہوا ہے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ رواں سال سوست بارڈر پر مقامی تاجروں کے لیے رکاوٹ پیدا نہ کریں اور تجارت مواقف ماحول بنایا جائے۔

اجلاس میں صوبے میں جاری مس ڈیلیورنس، مس گورننس اور یکطرفہ ٹریفک کی ذمہ داری رجیم چینج کو قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا کہ ذمہ داران صوبے میں جاری جانبدارنہ اور یکطرفہ معاملات کو درست کریں ورنہ ہرسطح پراحتجاج بلند کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان میں جاری مظالم پر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ یہ سب ریاستی اداروں کے ایماپر ہو رہے ہیں۔ اور یہ چیزیں جاری رہیں تو عوام میں مایوسی میں اضافے کے ساتھ ساتھ عدم اعتماد بھی بڑھے گا۔ اس کے نتیجے میں وہ گہرا دراڑ پڑے گا جسے حکومت بھر نہیں سکے گی۔

 اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کی حساسیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سکیورٹی امور پر توجہ کریں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا معدنیات اور دیگر ایشیوز کے حوالے سے گلگت بلتستان کی تمام جماعتوں، حقوق کے لیے جاری تنظیموں، ایکشن کمیٹی اور انجمنوں کے ساتھ ملکر تحریک چلائی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree