وحدت نیوز(قصور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکریٹری جنرل حجتہ الاسلام علامہ عبد الخالق اسدی نے ضلع قصور کی ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں شرکت کی اور ضلع کے تمام مسائل کا تفصیلی جائزه لیا.صوبائی سیکریٹری جنرل نے ضلعی اکابرین سے گفتگو کرتے ہوئے وحدت اسلامی پر زور دیا اور نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ حالات حاضره سے با خبر رہیں اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں. اجلاس میں صوبائی سیکرٹری مالیات برادر رائے ناصر عباس نے بهی شرکت کی، اجلاس میں ضلع قصور کی چاروں تحصیلوں کے اکابرین اور علما کرام نے شرکت کی۔