اہلِ لاہور کی بڑی تعدادایم ڈبلیوایم کے تحت آزادی فلسطین مارچ اسلام آبادمیں بھرپور شرکت کرے گی، نجم عباس خان

08 November 2023

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کی ماہانہ میٹنگ،بسم اللہ ہاوسنگ اسکیم رہائشگاہ سید شاہد رضوی پر جناب نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی زیر صدارت منعقد کی گئی۔ جس میں لاہور کے 10 ٹاونز اور کئی یونٹس کے نمائندے شریک ہوئے ۔ اس میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ۔ برادر سید نجیب الحسن نقوی صوبائی سیکریٹری تعلیم نے صوبہ پنجاب کی نمائندگی ۔ میٹنگ میں 12 نومبر کو حمایت مظلومین فلسطین ریلی اسلام آباد میں شرکت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

 فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلے میں لاہور کے مختلف ٹاونز میں 10 نومبر جمعہ کے روز تمام جامع مساجد جمعہ کے اجتماعات میں  باقاعدہ آگاہی مہم چلائی جائے اور لوگوں سے درخواست کی جائے کہ اپنی مدد آپ کے تحت اس ریلی میں ضرور شریک ہوں ۔ یہ ہمارا قومی اخلاقی فریضہ ہے ۔ امید ہے قائد وحدت کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے اہل لاہور 12 نومبر کو اسلام آباد کی ریلی میں ضرور شرکت کریں گے ان شاءاللہ ۔ لاہور میں ابھی سے حمایت مظلومین فلسطین ریلی کی کمپین (دعوتی مہم ) کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree