بروقت اور شفاف انتخابات سے ہی پاکستان کو استحکام اور بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

22 September 2023

وحدت نیوز: (اسلام آباد ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بروقت اور شفاف انتخابات سے ہی پاکستان کو استحکام اور بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ الیکشن 2024ء میں آئین کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کو ان کی خواہش کے مطابق حقِ رائے دہی استعمال کرنے دیا گیا اور دھاندلی نہ کی گئی، تو ملک اس بحرانی صورتحال سے نکل کر خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے، لہٰذا الیکشنز میں مزید تاخیر ملک کو مسائل کی ایسی دلدل میں دھکیل دے گا جس سے نکلنا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی و استحکام کا تقاضا تھا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا جاتا لیکن یہاں صورتحال اس کے برعکس ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ سیاسی و معاشی عدم استحکام کی بدولت تمام اعداد و شمار ملکی ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف اشارہ کر رہے ہیں، عوام میں مایوسی کی کیفیت شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی، ناانصافی، ناامنی اور بے روزگاری نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں طاقتور اور کمزور کے لیے قانون کی تشریح اور ترجیحات الگ الگ ہیں، سیاسی و انتقامی کاروائیاں زور وشور سے جاری ہیں، صحافتی اصولوں پر عمل پیرا صحافیوں کی بلا جواز گرفتاریاں آئین وقانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور ناقابل قبول ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree