وحدت نیوز(چنیوٹ) سپاہ قدس کے کمانڈرمیجر جنرل قاسم سلیمانی ایک عظیم مجاھد ، شجاع ، باتقوی اور ذھین ترین شخصیت کے مالک تھے کہ جن کی قیادت میں داعش کو عبرتناک شکست ھوئ جس کے نتیجے میں  مقامات مقدسہ محفوظ رھے اور زائرین کے آمدو رفت کے لیے راھیں ھموار اور آسان ھوئیں۔ ان خیالات کا اظہار محترمہ سیدہ معصومہ نقوی مرکزی راہنما مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے مدرسہ اھل بیت جامعہ بعثت میں مالک اشتر زمان سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کے موقع پر کیا۔

 انھوں نے اس سانحہ پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ قاسم سلیمانی جیسے بہادر مجاھد صدیوں میں پیدا ھوتے ھیں رھبر معظم سید علی خامنائ نے آپ کی جانفشاں خدمات کی بدولت شھید ِ زندہ کے لقب سے آپ کو نوازا اس ناقابل تلافی نقصان پر رھبر معظم کے حضور تعزیت و تسلیت پیش کرتے ھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن امریکہ و اسرائیل سنگین نتائج بھگتنے کے لیے تیار رھے سردار قاسم سلیمانی کا خون استکباری طاقتوں کی نابودی کا سبب بنے گا۔ اس المناک سانحے میں جنرل قاسم سلیمانی ، ابو مھدی المھندس سمیت دیگر شھداء کی یاد میں جامعہ کی طالبات نے شمع روشن کیں اور شھداء سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) امریکی حملے میں ایرانی کمانڈر قاسیم سلیمانی اور ساتھی کی شہادت کے واقع کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر بھی احتجاج کیا گیا بغداد ائیر پورٹ پر امریکی حملے میں ایرانی کمانڈر قاسیم سلیمانی ساتھی سمیت شہید ہو گئے واقعے کے خلاف ایم ڈبلیو ایم راہنما راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اسی سلسلے میں لاہور پریس کلب کے باہر بھی احتجاجی مظاہرے کی کال دی گئی احتجاجی مظاہرہ شروع ہونے سے گھنٹا پہلے ہی پریس کلب کے دونوں جانب اور امریکی سفارت خانے کے اطراف میں پولیس کی پانچ سو سے زائد نفری تعینات کر دی گئی جبکہ ایس پی  سول لائنز دوست محمد ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید اور دیگر افسران بھی موقع پر موجود رہے۔

 اس موقع پر عالمہ حنا رضا نے کہا کہ قاسیم سلیمانی پر حملہ عالمِ اسلام پر حملہ ہے کیونکہ قاسیم سلیمانی حرم نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کے محافظ تھے راہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ امریکہ کا اصل چہرہ دنیا پر آشکار ہو چکا ہے سب جان چکے ہیں کہ امریکہ ہی اصل دہشتگرد ہے اور امریکی اور اسرائیلی حکومتیں کبھی بھی امن کو فروغ نہیں دے سکتیں ایم ڈبلیو ایم کے زیرِ اہتمام پر امن احتجاج میں خواتین مردوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی شریک تھے۔ احتجاج میں مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے پر امن احتجاج کے اختتام پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ خالی کر دیا اور تمام راستے عوام کے لئے کھول دئے گئے۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام سپاہ پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈ کے سربراہ حاج قاسم سلیمانی پر بغداد ایئرپورٹ پر امریکی حملے کے خلاف نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین نیو ملتان سے چوک کمہاراں والا احتجاجی ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، علامہ قاضی نادر حسین علوی، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر شہر یار حیدر، مولانا عمران ظفر، مولانا غلام جعفر انصاری، سلیم عباس صدیقی، مرزا وجاہت علی اور دیگر نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے پرچم، پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

ریلی کے شرکاء نے امریکہ، اسرائیل اور داعش کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ امریکہ نے ایک بار پھر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور ایک ایسے مجاہد جانباز اور شیر دلاور کو شہید کیا ہے، جس نے شعائراللہ کی حفاظت کی، داعش کو ناکوں چنے چبوائے اور اسی غم میں امریکہ کو مبتلا کر دیا، آج انسانی حقوق کے عالمی ادارے امریکہ کی اس حماقت پر کیوں خاموش ہیں، امریکہ اس خطے میں آگ لگانا چاہتا ہے، امریکہ ایک بار پھر اپنی حماقتوں کی وجہ سے دنیا میں خون کی ہولی کھیلنا چاہتا ہے، امریکہ سن لے، ہم اس کی ناپاک سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے یہ حقیقت عیاں ہوگئی ہے کہ امریکہ عالمی دہشت گرد ہے اور عراق میں داعش، القاعدہ اور امریکہ کے مفادات و عزائم یکساں ہیں، عالم اسلام کو درپیش تمام مشکلات کا ذمہ دار امریکہ ہے، اب وقت آگیا ہے کہ مسلم حکمران قومی حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ سے قطع تعلقی کا اعلان کریں اور مسلم ممالک میں امریکی سفارت خانوں کو بند کرنے کا حکم صادر کریں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنی نابودی کی بنیاد اپنے ہاتھوں سے رکھ دی ہے۔ آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر شہریار حیدر نے کہا کہ طاقت اور رعونت کے نشے میں مدہوش امریکہ کے جارحانہ عزائم پوری دنیا کے امن کو تہس نہس کر دیں گے، امریکہ جس آگ سے کھیل رہا ہے، وہ آگ اس کے اپنے دامن سے لپٹ سکتی ہے۔ عراق پر امریکہ نے حملہ کرکے اس کی داخلی خود مختاری کو چیلنج کیا ہے، عالمی قوانین ایسے کسی اقدام کی اجازت نہیں دیتے، امریکی حملے نے امت مسلمہ کے دلوں امریکہ کے خلاف نفرت اور غصے میں اضافہ کیا ہے۔

علامہ غلام مصطفیٰ انصاری نے خطاب کرتے ہوئے شہید قاسم سلیمانی کو خراج تحسین پیش کیا اور گذشتہ روز کبیروالا میں امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں ہونے والی گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے خانیوال انتظامیہ سے گستاخوں کے خلاف فی الفور کارروائی کا مطالبہ کیا۔ علامہ انصاری نے کہا کہ خانیوال انتظامیہ لیت و لعل سے کام لے رہی ہے اور ابھی تک اس گستاخ کے خلاف کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایا گیا، ہم حکومت پنجاب اور خانیوال انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ فی الفور اس گستاخ اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے، ورنہ حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی، ریلی کے اختتام پر امریکی اور اسرائیلی پرچم بھی نذرآتش کیے گئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار سردار قاسم سلیمانی اورعراق کے مجاہد ابومہدی المہندس کی شہادت پر دنیا بھر کے مظلوموں اور امت مسلمہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے عراق پرغاصبانہ قبضہ اورعراقیوں پرڈھائے جانے والے مظالم ناقابل برداشت ہیں، عراقی عوام امریکی مداخلت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ امریکہ نے آج عراق اور عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار سردار قاسم سلیمانی اور مہندس ابومہدی کو قتل کرکے اپنے جرائم میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ امریکہ اپنی فرعونیت کے باعث تیزی سے زوال کا سفر طے کر رہا ہے اور انتقام الہی کی آگ میں جلد خاکستر ہوگا۔  سردار قاسم سلیمانی عصر حاضر کے مالک اشتر تھے، ان کی زندگی عشق خدا سے عبارت تھی، امت مسلمہ آج ایک عظیم انسان اور بہادر سپہ سالار سے محروم ہوگئی جو دشمن کی آنکھ میں کانٹا تھا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سپاہ قدس کے کمانڈر حاج قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے نائب سربراہ مہدی المہندس پر امریکہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس بدترین دہشت گردی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا عراق کے مقامات مقدسہ کی حفاظت کرنے والی سرکردہ شخصیات کو نشانہ بنا کر امریکہ نے عالم اسلام کے خلاف نئی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔قاسم سلیمانی اور مہدی المہندس پر حملہ امت مسلمہ کے سینوں پر وارہے اور یہ وہ زخم ہیں جو کبھی مندمل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے یہ حقیقت عیاں ہو گئی ہے کہ امریکہ عالمی دہشت گرد ہے اور عراق میں داعش،القائدہ اور امریکہ کے مفادات و عزائم یکساں ہیں۔عالم اسلام کو درپیش تمام مشکلات کا ذمہ دارامریکہ ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ مسلم حکمران قومی حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ سے قطع تعلقی کا اعلان کریں اور مسلم ممالک میں امریکی سفارت خانوں کو بند کر نے کا حکم صادر کریں۔

علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین کے اعلان پرنماز جمعہ کے بعد شہر بھر کی جامع مساجد میں احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ مرکزی احتجاجی مظاہرے جامع مسجد نور ایمان میں کیا جس سے علامہ حسن ظفر نقوی،علامہ احمد اقبال رضوی ، علامہ مرزا یوسف حسین،علامہ باقر زیدی نے خطاب کیا۔احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے امریکہ کے خلا ف  غصے کا اظہار کرتے ہوئے امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ امریکہ نے اسلام کے حقیقی محافظ کو شہید کیا ہے۔ امریکہ عالم اسلام کے مفادات کا  بدترین دشمن ہے جس سے ہر قسم کے تعلقات ہمیشہ کے لیے ختم ہونے چاہییے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنی نابودی کی بنیاد اپنے ہاتھوں سے رکھ دی ہے۔طاقت اور رعونت کے نشے میں مدہوش امریکہ کے جارحانہ عزائم پوری دنیا کے امن کو تہس نہس کر دیں گے۔ امریکہ جس آگ سے کھیل رہا ہے وہ آگ اس کے اپنے دامن سے لپٹ سکتی ہے۔عراق پر امریکہ نے حملہ کر کے اس کی داخلی خودمختاری کو چیلنج کیا ہے۔

 مقررین نے کہا کہ عالمی قوانین ایسے کسی اقدام کی اجازت نہیں دیتے۔امریکی حملے نے امت مسلمہ کے دلوں امریکہ کے خلاف نفرت اور غصے میں اضافہ کیا ہے۔ قاسم سلیمانی کی شہادت پر ہر آنکھ اشک بار ہے۔امریکہ نے اسلام کے حقیقی محافظ کو شہید کیا ہے۔ امریکہ عالم اسلام کے مفادات کا  بدترین دشمن ہے جس سے ہر قسم کے تعلقات ہمیشہ کے لیے ختم ہونے چاہییے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے زیراہتمام علامہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر مجاہد اسلام حاج قاسم سلیمانی ؒ، ابومہدی المہندسؒ اور دیگر باوفا ساتھیوں کی مظلومانہ شہادت پر شیطان بزرگ، فرعون زمان امریکا اور اسرائیل کے خلاف مرکزی مسجد تا ناد علی اسکوائر جعفرطیار سوسائٹی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین شوریٰ عالی اور بزرگ عالم دین علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے خصوصی شرکت کی جبکہ مقررین میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا نشان حیدر، مولانا غلام محمد فاضلی، سید احسن عباس رضوی، عارف رضا زیدی، سعید رضوی، پیام ولایت فاؤنڈیشن کے رہنما محمد اسلم، ذاکر اہل بیت سفیر عباس و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

اس احتجاجی ماتمی ریلی میں دستہ امامیہ کے نوحہ خواں عارف رضوی و دیگر نوحہ خواں حضرات نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ ریلی کے اختتام پر امریکا اور اسرائیل کے پرچم نذرآتش کئے گئے ۔ ریلی میں آئی ایس او جعفرطیار یونٹ کے برادران سمیت عاشقان شہداء اور کنیزان زینب (ع) کی بھی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز پلے کارڈز اور شہداء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور اللہ اللہ اکبر ۔۔۔ امریکا شیطان الاکبر کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے۔

Page 70 of 1134

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree