امریکی سرمایہ دارنہ نظام کے خلاف احتجاج کا 31واں دن،اسٹریلیا سے کنیڈا تک ڈیڑھ ہزار شہروں میں مظاہرے

19 October 2011

Wallstreet Protest31ft Dayامریکا میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج اکتیسویں دن بھی جار ہے۔ آسٹریلیا سے کینیڈا تک پندرہ سو شہروں کے لاکھوں افراد سرمایہ درانہ نظام اور سماجی نا انصافی کے خلاف سڑکوں پر موجود ہیں۔ اکوپائی لندن اسٹاک ایکسچینج تحریک میں مظاہرین کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی۔ کینیڈا میں چھ سو اور آسٹریلیا میں آٹھ سو افراد نے تحریک کا آغاز کردیا۔ امریکا کے بزنس جرنل نے امریکا کی امیر ترین شخصیات سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ جس کے مطابق امریکا کی ایک فیصد سے بھی کم آبادی کھربوں ڈالرزکی مالک ہے۔

چار سو امیر ترین شخصیات کے پاس مجموعی طور پر ایک عشاریہ پانچ تین کھرب ڈالرز موجود ہیں۔ پچاس امیر ترین شخصیات سات سو ارب ڈالرز سے زائد دولت رکھتی ہیں۔ امیر ترین شخصیات میں بل گیٹس انسٹھ ارب ڈالرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ رپورٹ میں امریکی سیاستدانوں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ امریکی کانگریس کے چھیالیس فیصد اراکین کروڑ پتی ہیں۔ بیس امیر ترین کانگریس اراکین میں سے ہر ایک چارکروڑ سے زائد دولت رکھتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree