وحدت نیوز(رحیم یارخان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع رحیم یار خان کی جانب سے ولادت امام علی ع کی مناسبت سے جشن سعید کا انعقاد کیا گیا جس سے محترمہ نوشین اور محترمہ تنویر زھرا نے خطاب کیا اور اجتماعی اعمال نوروز بھی بجا لائے گئے۔ آغاز محفل میں تلاوت حدیث کساء کی گی بعد ازاں ،محترمہ نوشین زھرا نے اپنے خطاب میں مناقب مولائے متقیانؑ بیان کرتے ہوے کہا کہ انسان کی اتنی اوقات اور ظرف نہیں کہ وہ ذات علیؑ کاو درک کر سکے ، علیؑ کے مقام و رتبے کو صرف خدا و رسولؐ جانتے ہیں ، مولا علیؑ کی ولایت نعمت عظمی ہے ، خدا کی سب سے بڑی نعمت ہے جو اس نے ہم جیسوں کوعطا کر کے ہمارا شمار ان خوشنصیب لوگوں میں کیا جو علیؑ کے نام لیوا ہیں اور ان کی ولایت و محبت کا دم بھرتے ہیں ، قرآن پاک میں جس نعمت کے بارے میں پوچھے جانے کا تذکرہ ہے وہ یہی ولایت و مودت محمد و آل محمدؐ کی نعمت ہے۔