حقوق کی جدوجہد کیلئےاسمبلی میں قدم رکھتے وقت میرے سامنے شہزادی کونین ؑ کی سیرت تھی،محترمہ سیدہ زھرا نقوی

28 مارچ 2019

وحدت نیوز(اٹک) شعبہ خواتین ضلع اٹک کے زیر اہتمام  برسی شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی مناسبت سے “یوم شُھداء” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے تمام یونٹس کی جانب سے بھرپور شرکت رہی،س موقع پر دختر شھید محمد علی نقوی ، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے خصوصی طور پر شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوے محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے منصب شہادت کی عظمت و مقام بیان کرتے ہوے کہا“ مولا علی علیہ سلام نے وقت شہادت یہ جملہ ارشاد فرمایا ، رب کعبہ کی قسم میں کامیاب ہوگیا ، مولاے متقیان نے خلافت، ملنے پر ، فاطمہ ؑ کاشوہر, حسنین(ع)کےبابا  ،نبی کریمؐ کے وارث بننے پر یہ جملہ نہیں کہا مگر وقت شہادت اس بات کی گواہی دی کہ علیؑ کامیاب ہوگیا ، اسی طرح امام رضا ع سے روایت ہے کہ “قسم ہے خدا کی جس کے قبضے میں میری جان ہے انبیاء شہداء کے راستے میں آجائیں تو وہ شہداء کے لیے اپنی سواریوں کو چھوڑ دیں گے “۔

 انہوں نے مزید کہا میں نے اسمبلی میں قدم رکھا تو میرے سامنے بی بی دو عالم جناب سیدہ سلام الله علیھا  کی سیرت تھی جب میری بی بی فدک مانگنے جا سکتی ہیں تو میں تو ان کی خاک پا بھی نہیں تو میں اپنے حقوق مانگنے، ملت تشیع کے حقوق مانگنے کیوں نہیں جا سکتی ۔ آئیں  ہم سب مل کراپنے ملک میں ملت تشیع کی اتنی مضبوط حکومت بنائیں کہ جب امامؑ وقت  ظہور کریں تو ہم کہہ سکیں کہ یا امام زمنؑ !! آئیے ہمارے ملک میں ہم نے آپ کے لیے راہیں ہموار کی ہیں ، آپ کی حکومت کے لیے زمینہ سازی کی ہے، اس بکھری ہوئ قوم کو آپ کے نام پر اکھٹا کیا ہے۔ اس سیمینار کی دوسری مقررہ محترمہ چمن فاطمہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور  شھداے ملت جعفریہ کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا ،سیمینار کے اختتام پر محترمہ زھرا نقوی نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے فلاحی پراجیکٹ کے تحت ضلع اٹک میں قائم کردہ بیت زھراؑ کا بھی دورہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree