محکمہ تعلیم میں چوردروازوں سے بھرتیاں افسوسناک ہیں ، انجینئر اسلم

07 فروری 2015

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری تعلیم انجینئر محمداسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نگران کابینہ کی جانب سے سرکاری پوسٹوں پر تقرریوں میں معیار کو ملحوظ خاطر رکھنے کی خبریں بے بنیاد ہیں اور عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہیں۔ محکمہ تعلیم سمیت دیگر اداروں میں بھی چور دروازوں سے بھرتیوں کے شواہد مل رہے ہیں اور بھاری رشوت کے عوض بھرتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔بلتستان میں موجودہ ڈائریکٹر ایجوکیشن کی تعیناتی کے بعد کرپشن مافیا سرچڑھ کے بول رہا ہے اور محکمہ تعلیم میں کرپشن مافیا کی علمداری ہے ۔ سیکرٹری تعلیم نے کہا ہے کہ اگر نگران حکومت کو چور دروازوں سے بھرتیوں اور رشوت کے عوض بھرتیوں کے شواہد حاصل کر سکتے ہیں۔ بلتستان میں محکمہ تعلیم میں بھاری رشوت کے عوض چور دروازوں سے بھرتیوں کاسلسلہ جاری ہے اور قوم کی نئی نسل کو برباد کرنے والوں کوریاستی پشت پناہی انتہائی افسوسناک اور ریاست سے خیانت کے مترادف ہے۔ ہم تعلیم دشمن عناصر کا گھیرا تنگ کریں گے اورچور دروازوں سے بھرتی کرنے والے افراد کو بھی عدالت کی کٹہری میں لا کھڑا کریں گے اور کرپشن مافیا کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری تمام اداروں میں محکمہ تعلیم حساس ترین محکمہ ہے لیکن اس محکمہ میں ہونے والی بدترین بدعنوانیوں پر حساس ریاستی اداروں کی خاموشی اور نیت کی غفلت سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی خزانے کو کرپشن کے ذریعے نقصان پہنچانے والے مجرم ہیں ان کا دھندنانے پھرنا اور انکے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہ ہونا تمام ریاستی اداروں کی بدترین ناکامی ہے۔اگر ریاستی ادارے چھوٹے موٹے چوروں اور کرپشن مافیا کو لگام نہیں دیں گے تو کل یہی مافیا ریاست کے لیے ناسور بن جائے گا اور اس کے بعد ناقابل گرفت ہوگا۔ ہم ہر ظلم کے خلاف قیام کرتے رہیں گے اور محکمہ تعلیم میں ہونے والے مظالم کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں گے اور عوامی و جمہوری طاقت سے تمام بدعنوان افرادکا گھیرا تنگ کریں گے اور اس معاملہ میں کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree