جانبدار اور سیاسی وابستگی کی حامل نگراں حکومت اور الیکشن کمشنرکی موجودگی میں شفاف الیکشن ممکن نہیں ، علامہ سید علی رضوی

07 فروری 2015

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژنل سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سرکاری پوسٹوں پر آنے ہونے والی تقرریوں میں شفافیت کا کوئی امکان نہیں جس نگران سیٹ اپ میں وزرا کی تقرری چور دروازوں سے اور میرٹ کو پامال کرتے ہوئے جانبدار افراد کی ہوئی اور اور وزیراعلی بے بس دکھائی دئے وہاں پر سرکاری پوسٹوں پر تعینات میں میرٹ کی برقرار ی ممکن نہیں۔نگران حکومت میں موجود سیاسی وزراء کس بنیاد پر کہہ سکیں گے کہ وہ غیرجانبدار رہیں گے۔یہ سب کچھ ایک خاص پلان کے ساتھ ہو رہا ہے اور وزرا مخصوص کردار ادا کرنے آئے ہوئے ہیں اور اس کی سکرپٹ مسلم لیگ نون کی مرکزی حکومت نے تیاری کی ہے تاکہ آئندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کو بدل دیا جا سکے۔وزیراعلی چیف سیکرٹری کا ملازم ہے اور انکی تعیناتی سے قبل ہی بنک سے چھٹی لینا اس بات کی دلیل ہے کہ پس پردہ معاملات طے ہوچکے ہیں۔ نگران کابینہ نہ صرف قومی وسائل پر بوجھ ہے بلکہ مکمل جا نبدار بھی ہے۔ اس کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ نون کا باقاعدہ عہدیدار رہا ہے ایسے میں شفاف الیکشن کی باتیں کرنا عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ بھی نہیں۔

 

انہو ں نے مزید کہا کہ جس طریقے اور مکینیزم کے تحت وزرا کا چناو ہوا ہے وہ انتہائی بچگانہ اور وفاقی حکومت کی بدنیتی کا بین ثبوت ہے۔ بلتستان سے لیے گئے افراد بھی بلتستان کی نمائندگی نہیں کر سکتے انہیں خانہ پوری کے لیے لیا گیا اور ساتھ ہی مسلم لیگ نون کے ایک مخصوص حلقے میں ووٹ بنک کو مضبوط کرنے کے لیے ہے جسکی اظہار لیگی سربراہ نے اپنے بیان میں کر چکے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین چیف الیکشن کمشنر اور نگران حکومت سے شدید تحفظا ت رکھتی ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ شفاف الیکشن کے لیے غیرجانبدار ،اہل اور غیر سیاسی نگران حکومت ضروری ہے۔ اگر وفاقی حکومت نے دھمکیوں اور طاقت کے بل پر عوامی مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی تو عوامی طاقت سے انکے عزائم کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree