وحدت نیوز (گلگت ) بھکر میں رونما ہونے والے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے، حکومت خود کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کر رہی ہے۔ رنا ثناءاللہ اور کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ بھکر میں حالات خراب کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل شیخ نیر عباس مصطفوی نے اپنے ایک خباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھکر میں بے گناہ علماء اور مومینن کو گرفتار کیا گیا، جبکہ دہشت گرد بھکر کے حالات خراب کرنے میں مصروف تھے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سنیجدہ نہیں ہے، جس کے باعث آئے روز ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ اگر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے تو پھر دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی۔
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے شام کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کے خلاف امریکہ کا حملہ امریکہ کی بربادی کی طرف اشارہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام میں دہشت گردوں کو امریکی منصوبے کے تحت لایا گیا، مگر اب امریکہ کی بربادی قریب ہے۔ شام میں مزارات اقدس کی حفاظت کرنا ہماری شرعی ذمہ داری ہے۔ گلگت بلتستان کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقامی حکومت اور انتظامیہ دہشتگردوں کی آمد کی خبریں دیتے ہیں، مگر دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں اُٹھاتے، جس کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نانگاہ پربت اور چلاس میں آرمی کے جوانوں کی شہادت کے بعد اگر حکومت کوئی ٹھوس اقدامات اٹھاتی اور دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو ختم کرتی، تو آج گلگت شہر میں پولیس کے جوان اور بے گناہ شہری قتل نہ ہوتے۔ انکا مزید نے مزید کہنا تھا کہ حکومت اور انتظامیہ کی غلط پالیسی کی وجہ سے آئے روز حالات خراب ہو رہے ہیں۔
حکومت دہشتگردی کی روک تھام کیلئے سنجیدہ نہیں ہے، شیخ نیر عباس مصطفوی